Today news

Saturday, August 27, 2022

ایرانی صدر کو اقوام متحدہ کے اجلاس کے لئے ویزہ نہ دیا جائے، امریکہ پر دباو

Saturday 27-8-2022

امریکی حکومت پر ایرانی نژاد امریکیوں اور دوسروں کا دباؤ ہے کہ ایران کے صدر ابراہیم ریئسی اور ان دوسرے ایرانی عہدیداروں کو نہ تو ویزا دیا جائے اور نہ تحفظ فراہم کیا جائے جو متوقع طور پر آئندہ ماہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کے روز عندیہ دے دیا ہے کہ وہ ان ایرانیوں کو ویزا دینے سے انکار نہیں کرے گا جو وسط ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی قانون کے تحت ویزا ریکارڈ خفیہ ہوتے ہیں۔ اس لئے میں انفرادی ویزا کیسوں کے بارے میں بات نہیں کر سکتا۔ لیکن میں وہی بات دہراؤں گا جو ہم پہلے کہہ چکے ہیں کہ اقوام متحدہ کے ایک میزبان ملک کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز معاہدے کے تحت امریکہ عمومی طور پر اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کے نمائندوں کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز ڈسٹرکٹ تک سفر کے لیے ویزا دینے کا پابند ہے۔

 

No comments: