Today news

Saturday, August 27, 2022

پاکستان: سعودی عرب کا سیلاب سے جانی نقصان پرپاکستان سے اظہار افسوس

Saturday 27-8-2022

ریاضسعودی عرب نے سیلاب سے جانی نقصان پرپاکستان سے افسوس کا اظہارکیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برادر ملک پاکستان میں  طوفانی بارشوں اورسیلاب سے جانی نقصان پر افسوس ہے۔

بیان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔ سعودی عرب زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کے لئے دعا گو ہے۔

 

No comments: