Today news

Friday, September 2, 2022

افغانستان کی مسجد میں دھماکہ، امام مسجد شہید

 Friday 02-9-2022

کابلافغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات کے شہر گزرگاہ کی مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام مولوی مجیب رحمان انصاری شہید ہوگئے۔

دھماکے سے متعلق تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا اور نہ کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔

No comments: