Today news

Friday, August 26, 2022

پاکستان، سیلاب متاثرین کی مدد کرنا کربلا جانے سے زیادہ اہم ہے ۔ آیت اللہ مقدسی

Friday 26-8-2022

حضرت ایت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی نے حالیہ بارشوں سے پاکستان بهر خصوصا سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی ، جانی اور مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے حالیہ بارشوں میں نقصانات اٹهائے ہیں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں جہاں جہاں انسانی قیمتی جانوں کے ضائع ہوئی ہیں ان کے بازماندگان کو تسلیت پیش کرتے ہیں اور پاکستان کے غیور مسلمانوں اور مومنین سے گزارش ہے کہ سیلاب زدگان کو تنہا نہ چهوڑیں اپنی اپنی استطاعت کے مطابق ان کے ساتهہ تعاون کریں میں خاص طور پر پاکستان کے با ایمان اور غیرت مند مومنین سے اپیل کرتا ہوں کہ اس سال پاکستان بهر میں خدمت خلق کی ایک نئی تاریخ رقم کریں اور اربعین کے لیے کربلا جانے کے بجائے سیلاب زدگان کی خدمت کو ترجیح دیتے ہوئے اس مقدس راہ پر ہونے والے اخرجات کو سیل زدگان پر خرچ کریں 

ہماری دعا ہے پرودگار ملت پاکستان کو اس سخت گھڑی میں سرخرو اور کامیاب قرار دے اور پاکستان کی حکومت اور سیاسی حلقوں کی بهی زمے داری بنتی ہے کہ کردار ادا کریں

No comments: