Today news

Saturday, August 27, 2022

پاکستان: دریائے کابل میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب متوقع: این ڈی ایم اے

Saturday 27-8-2022

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کی طرف سے آج 27 اگست 2022 کو جاری جانے والی سیلاب کی وارننگ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ دریائے کابل میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران انتہائی اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران تونسہ، گدو اور سکھر، چشمہ اور کالا باغ میں بھی دریائے سندھ سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ 

جاری کیے جانے والے ہدایت نامے میں تمام ریسکیو اور حکومتی اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ مقامی افراد سے مویشیوں سمیت انخلا کی اپیل کی گئی ہے۔ 

دریائے جہلم، چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال انتہائی درجے پر نہیں ہے۔ 

No comments: