قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مختلف وفود سے
ملاقات کرتے ہوئے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال پر تبصرہ کرے ہوئے
کہا کہ گزشتہ ادوار میں بارشوں اور سیلاب کے نقصانات سے بچنے کیلئے انتظامات موجود
تھے جو بہتر اور کامیاب رہے۔ حالیہ ایام میں موسمی تبدیلی کے نتیجہ میں بارشوں اور
سیلاب کے حوالہ سے پیشگی انتظامات نہ ہونے، بد انتظامی، بدعنوانی، آبی گزرگاہوں پر
قبضوں، غلط تصرفات اور آبی زخیروں میں اپنی جائیداد کے بچاﺅ کیلئے غلط شگاف ڈالنے
کی وجہ سے بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب اور کے پی کے میں عوام کو بے پناہ نقصانات
کا سامنا کرنا پڑا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سیلاب زدگان کی امدادی کارروائیوں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مخیر حضرات، علماء،
خطباء، ذاکرین، تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کو پھر متوجہ کیا کہ وہ اپنا تعاون
جاری رکھیں، امدادی کام تیز تر کردیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے اکثر اضلاع میں غیر معمولی جانی و مالی
نقصان کوئی عام واقعہ نہیں۔ کم و بیش لاکھوں مکانات اور عمارتیں سیلاب کے نذر ہو
گئیں اور دیہی علاقے ملیا میٹ ہوگئے، بہہ جانے والے مویشیوں کی تعداد لاکھوں میں
بتائی جا رہی ہے۔ نقصان کی تلافی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہم خالصتاً مدد کے
جذبے سے میدان عمل میں قائم نہیں رہیں گے۔ آخر میں انہوں نے اس بات پر متوجہ کیا
کہ 2005ء کے زلزلہ اور 2010ء کے سیلاب کے وقت آنے والی امداد کے حساب سے عوام کو
آگاہ کیا جائے جب کہ مستقبل میں ان مسائل کے مستقل حل نکالنا اور اس پر عمل درآمد
کرنا ضروری ہے۔ یہ وقت انسانی ہمدردی کا ہے اور ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار
ہمدردی اور سکون و اطمینان کی زندگی گزارنے کیلئے دعا گو ہیں۔
Siasiyat Times is the most trusted source of Political News, Government News, Entertainment News, Lifestyle News, Cricket News, News Headlines, Breaking News, And Religious Islamic News for Pakistanis & Overseas Pakistanis.
Today news
-
Friday 02-9-2022 کابل : افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔ افغان میڈی...
-
Friday 26-8-2022 حضرت ایت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی نے حالیہ بارشوں سے پاکستان بهر خصوصا سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی ، جانی اور م...
-
Saturday 03-9-2022 امر یکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک جائزہ ٹیم جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گی جو یہ دیکھے گی کہ کس طرح محکمۂ دفاع (پینٹ...
-
Thursday 01-9-2022 ایران نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے امدادی سامان بھیج دیا۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے م...
-
Saturday 27-8-2022 بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 241 تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی انتظامی...
-
سیاسیات- وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی منظوری دے دی...
-
سیاسیات- ملتان کے نشتر اسپتال میں لاوارث لاشوں کو چھت پر پھینکنے اور بے حرمتی کرنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پ...
-
Saturday 03-9-2022 سیہون شریف : دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہزاروں افراد پھنس گئے، سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، ...
-
سیلاب کی تباہ کاری: پاکستان میں دو لاکھ مکانات تباہ، 903 اموات Thursday 25-8-2022 پاکستان نے بین الاقوامی برداری سے حالیہ مون سون سیز...
-
قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان wednesday 24-8-2022 قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا...
Friday, September 2, 2022
سیلاب متاثرین کو تنہا نہ چھوڑا جائے، امدادی کام تیز تر کر دیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
Friday 02-9-2022
Labels:
پاکستان
Siasiyat is an Educational & Knowledgeable Institution
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment