Today news

Sunday, September 4, 2022

فلسطین کی مسجد میں موسیقی کنسرٹ شرمناک حرکت ،حماس

Sunday 04-9-2022

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے تاریخی شہر بئرسبع کی مسجد کے صحن میں ایک کنسرٹ کے انعقاد کے لیے قابض ریاست کی اجازت کو "سخت ترین الفاظ میں" مسترد اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ "مقدسات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حماس نے کہاکہ اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مسجد مسلمانوں کا مقدس مقام اور عبادت کی جگہ ہے جہاں پر اسلامی شعائر کے مخالف کوئی کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ مسجد میں تقریب کے انعقاد کی قابض فوج کی اجازت "سنگین خلاف ورزی" اور "دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔


No comments: