بلوچستان میں سیلاب متاثرین سڑکوں کے کنارے بے یارو مددگار حکومتی
امداد کے منتظر ہیں۔
نصیرآباد، جعفرآباد اور صحبت پور میں سیلاب متاثرین سڑکوں کے کنارے
سخت گرمی میں سیلابی پانی اترنے اور حکومتی امداد کےمنتظر ہیں۔
صحبت پور میں پاک فوج نے سڑکوں کنارے ماڈرن خیمہ بستیاں قائم کردیں،
ڈیرہ مراد جمالی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اٹھائیس روز بعد بھی ریلیف آپریشن
شروع نہیں کیا جاسکا۔
متاثرین کو پینے کے صاف پانی، خوراک اور ادویات کی شدید قلت کاسامنا
ہے، خواتین اور بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔
گرم موسم میں متاثرین پلاسٹک کی شیٹ اور چارپائیوں کےسائے تلے بے یار
و مدد گار امداد کے منتظر ہیں۔
No comments:
Post a Comment