چینی صدر کی شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی سائیڈ لائن پر روسی صدر
سے ملاقات ہوئی۔ روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ ہماری ملاقات روسی چین شراکت داری کو
مزید گہرا کرے گی۔ تائیوان سے متعلق امریکی اشتعال انگیزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
یوکرائن کے معاملے میں چین کی متوازن پوزیشن کی قدر کرتے ہیں۔ ہم چین کی ون چائنہ
پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں شنگھائی تعاون تنظیم کو مضبوط کرنا ہو گا۔ ایرانی
صدر ابراہیم رئیس کی روسی صدر پیوٹن سے سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی۔ ایرانی صدر نے
کہا کہ امریکی پابندیوں کے شکار ممالک کا تعاون انہیں آپس میں مضبوط کرے گا۔ روسی
صدر نے کہا کہ 80 بڑی روسی کمپنیوں کا وفد اگلے ہفتے ایران کا دورہ کرے گا۔ چین کے
صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور تاجکستان کو ایک دوسرے کی ٹھوس حمایت جاری
رکھنے اور دوطرفہ تعلقات میں مزید ٹھوس نتائج اور بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کی
ضرورت ہے۔ جمعرات کی صبح یہاں اپنے تاجک ہم منصب امام علی رحمان سے ملاقات کے
دوران صدر شی نے کہا کہ 30 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں
ممالک کے تعلقات میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ قومی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے
تحفظ میں چین تاجکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ
قازقستان کے سرکاری دورے پر نورسلطان پہنچے۔ قازق صدر قاسم جومارت توکایوف
نے ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ فوجی بینڈ کی دھنوں کے ساتھ 70ارکان پر مشتمل
گارڈ نے قائدین کوسلامی پیش کی۔ خوبصورت لباس پہنے قازق بچیوں نے صدر شی کو پھول
پیش کیے۔ صدر شی نے اپنے رسمی خطاب میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے قازق حکومت
اور عوام کو مخلصانہ مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر شی نے اس بات
کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ پہاڑوں اور دریاں سے جڑے ہوئے دونوں ممالک اچھے
پڑوسی، اچھے دوست اور ہم نصیب مستقبل کے اچھے شراکت دار ہیں۔
Siasiyat Times is the most trusted source of Political News, Government News, Entertainment News, Lifestyle News, Cricket News, News Headlines, Breaking News, And Religious Islamic News for Pakistanis & Overseas Pakistanis.
Today news
-
Friday 02-9-2022 کابل : افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔ افغان میڈی...
-
Friday 26-8-2022 حضرت ایت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی نے حالیہ بارشوں سے پاکستان بهر خصوصا سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی ، جانی اور م...
-
Saturday 03-9-2022 امر یکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک جائزہ ٹیم جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گی جو یہ دیکھے گی کہ کس طرح محکمۂ دفاع (پینٹ...
-
Thursday 01-9-2022 ایران نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے امدادی سامان بھیج دیا۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے م...
-
سیاسیات- وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی منظوری دے دی...
-
Saturday 27-8-2022 بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 241 تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی انتظامی...
-
Saturday 03-9-2022 سیہون شریف : دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہزاروں افراد پھنس گئے، سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، ...
-
سیاسیات- ملتان کے نشتر اسپتال میں لاوارث لاشوں کو چھت پر پھینکنے اور بے حرمتی کرنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پ...
-
سیلاب کی تباہ کاری: پاکستان میں دو لاکھ مکانات تباہ، 903 اموات Thursday 25-8-2022 پاکستان نے بین الاقوامی برداری سے حالیہ مون سون سیز...
-
قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان wednesday 24-8-2022 قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا...
Friday, September 16, 2022
روسی ، چینی ، ایرانی صدر کی ملا قا تیں ، شنگھا ئی تعاون تنظیم کو مضبوط کرنا ہو گا : پیو ٹن
Friday 16-9-2022
Labels:
بین الاقوامی خبریں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment