لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امام موسیٰ
الصدر کے معاملے میں ذمہ دار کمیٹی کی تازہ ترین تحقیقات کے مطابق انہیں اور ان کے
ساتھیوں کو لیبیا کی حکومت نے اغوا کیا تھا۔ لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر
"نبیہ بری" نے امام موسیٰ الصدر کے اغوا کی 44ویں برسی کے موقع پر خطاب
کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امام موسیٰ صدر کے اغوا کی تحقیقات کرنے والی
کمیٹی کے تازہ ترین نتائج کے مطابق اُن کو اور ان کے دو ساتھیوں کو لیبیا کی حکومت
نے اغواء کیا تھا اور وہ لیبیا کے علاوہ کسی اور جگہ روانہ نہیں ہوئے۔ نبیہ بری نے
کہا کہ امام موسیٰ صدر اور ان کے دو ساتھیوں کی رہائی کا معاملہ تحریک امل کی خود
مختاری کا مسئلہ ہے، جو یقیناً لبنانی حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے اور
حقائق معلوم کرنے کے لئے عرب لیگ کو لیبی حکومت پر دباؤ نہ ڈالنے پر معاف نہیں کرے
گا۔
نبیہ بری نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگ جو امل تحریک اور حزب اللہ کے
درمیان اختلافات کے لئے نظریں جمائے بیٹھے ہیں، وہ خواب کی دنیا میں جی رہے ہیں۔
انہوں نے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان سمندری حد بندی کے تنازعہ کے بارے میں
کہا کہ اس معاملے پر گیند اب امریکہ کی کورٹ میں ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر
ہماری خود مختاری کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں گے۔ نبیہ بری نے
مزید کہا کہ امریکی مذاکرات کار ایک ماہ سے بیروت نہیں آئے جبکہ ہم ہمیشہ انتظار
نہیں کریں گے۔ انہوں نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ ہم اپنی سرحد، زمین، گیس اور تیل کے
ساتھ ساتھ لبنانی سرزمین کا بھی پوری طاقت سے دفاع کریں گے۔
Siasiyat Times is the most trusted source of Political News, Government News, Entertainment News, Lifestyle News, Cricket News, News Headlines, Breaking News, And Religious Islamic News for Pakistanis & Overseas Pakistanis.
Today news
-
Friday 02-9-2022 کابل : افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔ افغان میڈی...
-
Friday 26-8-2022 حضرت ایت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی نے حالیہ بارشوں سے پاکستان بهر خصوصا سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی ، جانی اور م...
-
Saturday 03-9-2022 امر یکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک جائزہ ٹیم جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گی جو یہ دیکھے گی کہ کس طرح محکمۂ دفاع (پینٹ...
-
Thursday 01-9-2022 ایران نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے امدادی سامان بھیج دیا۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے م...
-
Saturday 27-8-2022 بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 241 تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی انتظامی...
-
سیاسیات- وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی منظوری دے دی...
-
سیاسیات- ملتان کے نشتر اسپتال میں لاوارث لاشوں کو چھت پر پھینکنے اور بے حرمتی کرنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پ...
-
Saturday 03-9-2022 سیہون شریف : دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہزاروں افراد پھنس گئے، سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، ...
-
سیلاب کی تباہ کاری: پاکستان میں دو لاکھ مکانات تباہ، 903 اموات Thursday 25-8-2022 پاکستان نے بین الاقوامی برداری سے حالیہ مون سون سیز...
-
قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان wednesday 24-8-2022 قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا...
Thursday, September 1, 2022
امام موسیٰ الصدر کی رہائی ہماری خود مختاری کا مسئلہ ہے، نبیہ بری
Thursday 01-9-2022
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment