اسلام آباد: وزیراعظم
شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لئے 50 ملین
ڈالر کا امدادی سامان آنا شروع ہوگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 50 ملین ڈالر کی امدادی سامان کی پہلی کھیپ کی فراہمی شروع کردی ہے، گزشتہ رات یواے ای کے صدر محمد بن زاید سے ٹیلی فونک
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لئے 50 ملین ڈالر کا امدادی سامان آنا شروع ہوگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 50 ملین ڈالر کی امدادی سامان کی پہلی کھیپ کی فراہمی شروع کردی ہے، گزشتہ رات یواے ای کے صدر محمد بن زاید سے گفتگو ہوئی، انہوں نے یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات سیلاب متاثرین کی مدد
جاری رکھے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں نے صدر محمد بن زاید کی دعوت پر 3
ستمبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنا تھا، ہم نے باہمی طور پر دورہ ملتوی
کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ میں ملک میں امدادی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کر سکوں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کے
مقروض رہیں گے جنہوں نے اس مشکل میں ہمارا ساتھ دیا۔
No comments:
Post a Comment