پشاور: سیلاب
اور بارشوں سے کے پی میں اب تک 264 افراد جاں بحق، 6 لاکھ متاثر ہوئے جب کہ 73
ہزار گھروں کو نقصان پہنچا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب سے
نقصانات کا ابتدائی سروے جاری کردیا جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ
سیلاب سے ابتدائی نقصان کا تخمینہ 68 ارب روپے ہے تاہم صوبائی حکومت کو
خدشہ ہے کہ سیلاب سے نقصان کا تخمینہ سو ارب روپے تک بڑھ سکتا ہے۔
ابتدائی سروے کے مطابق صوبے میں 264 افراد جاں بحق اور 237 زخمی
ہوئے، 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے، 73 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، 9 ہزار جانور
ہلاک ہوئے، 754 اسکولوں اور 82 صحت کے مراکز کو نقصان پہنچا۔
سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب سے 106 بچے،
122مرد اور 36 خواتین جاں بحق ہوئیں۔

No comments:
Post a Comment