Today news

Friday, September 2, 2022

پچیس ستمبر کو ہونیوالے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

 Friday 02-9-2022

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 25 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 25 ستمبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے لیے ضمنی انتخابات کے چار حلقوں میں 32 امیدوار میدان میں ہیں جنہیں انتخابی نشان بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 31 پشاور کے لیے 8 ،این اے 22 مردان اور این اے 24 چارسدہ کے لیے 4،4 اور این اے 45 کرم کے لیے 16 امیدوار میدان میں ہیں۔ 

No comments: