Today news

Friday, August 26, 2022

پاکستان، کراچی، ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے میدان میں آگئے

Friday 26-8-2022

پاکستان کے شہر کراچی میں تعینات جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے پاکستان اور خاص طور پر صوبہ سندھ میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر اپنے ہم وطنوں سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے امداد کی اپیل کی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے فارسی میں ٹویٹ کی کہ کراچی اور صوبہ سندھ کے معزز اور انسان دوست عوام نے کورونا کی وبائی صورتحال کے دوران ایران کی عوام کو طبی آلات کی خریداری کیلئے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے عطیات دیئے تھے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آج انہی لوگوں کو تباہ کن مون سون سیلاب کی وجہ سے ہماری مدد، خاص طور خیموں کی ضرورت ہے۔


No comments: