Today news

Thursday, August 25, 2022

جوہری معاہدے سے متعلق تجاویز پر امریکہ کا جواب آ گیا: ایران


Thursday 25-8-2022

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انہیں امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق یورپی یونین کے حتمی مسودے پر ایرانی تجاویز پر ردعمل موصول ہو گیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انہیں امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق یورپی یونین کے حتمی مسودے پر ایرانی تجاویز پر ردعمل موصول ہو گیا ہے۔

یورپی یونین اور امریکہ نے گذشتہ منگل کو کہا تھا کہ وہ 2015 میں ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق معاہدے کے ’حتمی‘ مسودے پر ایران کے ردعمل کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

اب ایران نے بدھ کو کہا ہے کہ اس کی تجاویز پر امریکہ کا ردعمل موصول ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ  کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ ’آج ہمیں یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر کے ذریعے مذاکرات میں پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے مسائل پر ایرانی رائے پر امریکہ کا ردعمل موصول ہوا ہے۔‘

اس سے قبل گذشتہ روز امریکہ نے کہا تھا کہ ایران ان مطالبات میں نرمی کے لیے تیار ہے جن کی وجہ سے 2015 کا جوہری معاہدہ اٹکا ہوا تھا۔

اس حوالے سے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے مزید کہا ہے کہ ’امریکی آرا کے احتیاط کے ساتھ جائزے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس تناظر میں اپنی رائے سے کوآرڈینیٹر کو جائزہ مکمل ہونے کے بعد آگاہ کرے گا۔‘

دوسری جانب امریکہ نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ اس نے ایرانی تجاویز پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ’ہمیں یورپی یونین کے ذریعے ایران کا جواب موصول ہوا۔ ہم نے ایران کے جواب کا مکمل جائزہ کر لیا ہے۔ ہم نے آج یورپی یونین کو جواب دے دیا ہے۔‘

 

No comments: