Today news

Thursday, August 25, 2022

بین الاقوامی خبریں

ایران کیجانب سے شام پر امریکی جارحیت کی شدید مذمت 

Thursday 25-8-2022


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شامی عوام اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف امریکی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے آج علی الصبح شامی عوام اور انفراسٹرکچر کے خلاف امریکی فوج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام کی سلامتی، خود مختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے شامی عوام کے خلاف امریکی فوج کی اس نئی جارحیت کو عوامی گروہوں اور قابضین کے خلاف بر سر پیکار لوگوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا اور ان کی اسلامی جمہوریہ ایران سے کسی قسم کی وابستگی کی تردید کی۔

ناصر کنعانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شامی سرزمین کے بعض حصوں پر امریکی فوجیوں کی موجودگی بین الاقوامی قوانین اور اس ملک کی خود مختاری کی سراسر خلاف ورزی ہے اور امریکہ کے اس قدام کو قبضہ تصور کیا جاتا ہے، اسی بنیاد پر امریکہ کو فوراََ شامی سرزمین سے نکل جانا چاہیئے اور ان کے تیل اور گندم کے ذخائر کو لوٹنا بند کرنا چاہیئے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے دہشت گردی سے مقابلے کا بہانہ صرف اس ملک پر اپنے قبضے کو برقرار رکھنے کے لئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے داعش کی ایجاد کا اعتراف ابھی تک علاقے کے لوگوں کے ذہنوں میں باقی ہے۔

 

No comments: