بحرین
کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے آل خلیفہ رژیم کی جانب سے دارالحکومت
منامہ میں یہودی محلہ تعمیر کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے
اسلامی اور عرب تشخص کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے کہا: "منامہ میں یہودی محلے
کی تعمیر کا مطلب وطن کی تاریخ میں تحریف ایجاد کرنا اور شہریوں کے حقیقی تشخص کو
پامال کرنا ہے۔ اسی طرح یہ اقدام ملک میں اسرائیلی قبضے کی راہ ہموار کرنے کا باعث
بنے گا۔" انہوں نے مزید کہا: "یہ عمل بحرینی عوام پر ظلم ہے اور ان سے
ان کی سرزمین میں ان کے حقوق چھیننے کے مترادف ہے۔ یہ فیصلہ قوم، دین، حقیقت کی
منطق اور بشری آزادی سے بھی متصادم ہے۔" یاد رہے آل خلیفہ رژیم نے اسرائیل کی
غاصب صہیونی رژیم سے دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے بعد دارالحکومت منامہ میں ایک
یہودی محلہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آگاہ ذرائع کے بقول اس منصوبے کے تحت منامہ کے پرانے شہر کا 40 فیصد حصہ
یہودیوں سے مخصوص کر دیا جائے گا اور وہاں تمام راستوں اور عمارتوں پر یہودی
علامات نصب کئے جائیں گے۔ اس مقصد کیلئے بحرینی حکومت بھاری قیمت پر منامہ کے قدیم
محلوں میں زمین اور عمارتیں خریدنے میں مصروف ہے۔ بحرین کے نائب وزیر خارجہ
عبداللہ بن احمد آل خلیفہ نے واضح طور پر اعلان کیا ہے: "ہم اسرائیل کے ساتھ
دوستانہ تعلقات استوار کرنے پر شرمسار نہیں ہیں اور چوری چھپے کام نہیں کریں
گے۔" بعض ماہرین کا خیال ہے کہ آل خلیفہ رژیم امریکہ اور برطانیہ جیسے مغربی ممالک،
اسرائیل کی غاصب صہیونی رژیم اور بعض خلیجی عرب ممالک کی مدد سے بحرینی عوام کی
انقلابی تحریک کو دیوار سے لگانے کی کوشش میں مصروف ہے اور غاصب صہیونی رژیم کے
ساتھ تعلقات کو فروغ دینا اسی مقصد کے تحت انجام پا رہا ہے
Siasiyat Times is the most trusted source of Political News, Government News, Entertainment News, Lifestyle News, Cricket News, News Headlines, Breaking News, And Religious Islamic News for Pakistanis & Overseas Pakistanis.
Today news
-
Friday 02-9-2022 کابل : افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔ افغان میڈی...
-
Friday 26-8-2022 حضرت ایت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی نے حالیہ بارشوں سے پاکستان بهر خصوصا سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی ، جانی اور م...
-
Saturday 03-9-2022 امر یکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک جائزہ ٹیم جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گی جو یہ دیکھے گی کہ کس طرح محکمۂ دفاع (پینٹ...
-
Thursday 01-9-2022 ایران نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے امدادی سامان بھیج دیا۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے م...
-
Saturday 27-8-2022 بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 241 تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی انتظامی...
-
سیاسیات- وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی منظوری دے دی...
-
Saturday 03-9-2022 سیہون شریف : دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہزاروں افراد پھنس گئے، سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، ...
-
سیلاب کی تباہ کاری: پاکستان میں دو لاکھ مکانات تباہ، 903 اموات Thursday 25-8-2022 پاکستان نے بین الاقوامی برداری سے حالیہ مون سون سیز...
-
سیاسیات- ملتان کے نشتر اسپتال میں لاوارث لاشوں کو چھت پر پھینکنے اور بے حرمتی کرنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پ...
-
قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان wednesday 24-8-2022 قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا...
Tuesday, August 30, 2022
منامہ میں یہودی محلے کی تعمیر دین، قوم، منطق اور آزادی سے متصادم ہے، شیخ عیسی قاسم
Tuesday 30-8-2022
Labels:
بین الاقوامی خبریں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment