Today news

Tuesday, August 30, 2022

زراعت میں سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوا ہے، رپورٹ

 Tuesday 30-8-2022

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے زرعی شعبے کو سیلاب و بارشوں سے نقصان کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، زراعت میں سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے پاکستان کی زراعت کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، زرعی شعبے کو 536 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ملک میں کپاس،مکئی ،چاول ،گنے، دال، ٹماٹر ،پیاز سمیت دیگر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں 

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی تیار دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں زرعی شعبے کو 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا، بلوچستان کے زرعی شعبے کو 200 ارب روپےکا نقصان ہو ا ۔

دستاویز کے مطابق کے پی میں زرعی شعبے کو 36 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ، سندھ میں 28 لاکھ 45 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں کپاس اور کھجور کی فصل مکمل تباہ ہو چکی، سندھ میں گنے ، مرچ، پیاز، ٹماٹر، سبزیاں ، چاول کی فصل کو جزوی نقصان ہوا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ فضائی سروے سے تیار کی گئی ہے، مزید نقصان کا خدشہ ہے، حتمی رپورٹ میں 1300 ارب روپے سے زائد نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

No comments: