Today news

Sunday, August 28, 2022

حماس کے رہنماؤں کی سید حسن نصر الله سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Sunday 28-8-2022

لبنان کی مقاومتی تحریک حزب‌ الله کے سیکرٹری جنرل اور حماس کے رہنماؤں نے ایک ملاقات میں خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ فلسطین اور لبنان کے زمینی حقائق کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ حماس کے شعبہ سیاسیات کے نائب سربراہ "صالح العاروی"، پولیٹیکل کونسل کے رکن "خلیل الحیۃ" اور "اسامہ حمدان" پر مشتمل وفد نے حزب‌ الله لبنان کے سربراہ سید حسن نصر الله سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین میں سیاسی اور زمینی تبدیلیوں، لبنان اور بالخصوص قدس، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر حالیہ تصادم کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ سید حسن نصر اللہ اور حماس کے رہنماؤں نے خطے میں موجودہ پیش رفت کے نتیجے میں پیش آنے والے اتفاقات اور مستقبل کے بارے میں گفتگو کی۔

اس سے قبل فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے سربراہ "زیاد النخالہ" بھی گذشتہ بدھ کے روز حزب‌ الله کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر الله سے ملاقات کرچکے ہیں۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں پیش آنے والے حادثات پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیلی دشمن کے ساتھ حالیہ آخری جنگ کے تمام سیاسی اور زمینی پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ سید حسن نصر الله اور زیاد النخالہ نے آئندہ پیش آنے والے سیاسی منظر نامے پر مقاومتی حلقوں کے کردار پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔

No comments: