Today news

Sunday, August 28, 2022

زائرین امام حسین (ع) رہیں باخبر، قومی شاہراہوں کے حوالے سے تفصیلات جاری

Sunurday 28-8-2022

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ قومی شاہراہوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق شمالی اور جنوبی پنجاب سمیت سندھ کی تمام قومی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، جبکہ بلوچستان کی قومی شاہراہ ایم 8 اور این 65 سیلاب کے باعث بند ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم 8 خضدار، قبول سعید خان سیکشن سے قومی شاہراہ بند ہے، کوئٹہ، سبی، ڈیرہ اللہ یار ہائی وے این 65 پُل گرنے کے باعث متاثر ہے، جس کی بحالی کیلئے آرمی انجنئیرز نے بیلی ٹائپ برج انسٹال کرنے کے لئے سروے شروع کر دیا ہے اور ممکنہ طور پر منگل تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ بلوچستان کی قومی شاہراہ این 140 تین مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند ہے، جس کی بحالی کیلئے ملحقہ روڈز پر بھی این ایچ اے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان کی قومی شاہراہ این 35 اور ایس 1 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔

No comments: