Today news

Wednesday, August 24, 2022

پاکستان

یوم شہادت امام سجادؑ، لاہور بھر میں مجالس اور جلوس ہائے عزاء برآمد

wednesday 24-8-2022

 


سیاسیات۔ یوم شہادت امام چہارم حضرت امام زین العابدین علیہ السلام  دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ شہر میں مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا اور جلوسِ شبیہہ تابوت برآمد ہوئے۔ کربلا گامے شاہ، جامعہ المنتظر، جعفریہ کالونی، امامیہ کالونی، جوہر ٹاون، ماڈل ٹاون، بھیکے وال، اقبال ٹاون، وسن پورہ، دھرم پورہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی مجالس عزاء منعقد ہوئیں۔ جوہر ٹاون میں ادارہ منہاج الحسینؑ سے یوم شہادت امام سجاد علیہ السلام کی مناسبت سے شبیہہ تابوت برآمد ہوئی۔ جلوس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں نے شرکت کی۔

ادارہ منہاج الحسینؑ سے برآمد ہونیوالا جلوس حسینی چوک پہنچا تو علامہ سبطین اکبر کی اقتداء میں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ جلوس رات بھر اپنے راستوں پر گامزن رہا اور نماز فجر کے وقت ادارہ منہاج الحسینؑ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی برآمدگی سے قبل مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس سے علامہ محمد حسین اکبر نے خطاب کیا۔ علامہ محمد حسین اکبر نے سیرت امام سجاد علیہ السلام پر روشنی ڈالی اور واقعہ کربلا میں امام کے کردار اور دربار شام میں یزید کے دندان شکن جوابات دینے کے واقعات بیان کئے۔
 

  

No comments: