Today news

Wednesday, August 24, 2022

پاکستان

 

سندھ کی 90 فیصد سے زائد فصل مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے

 wednesday 24-8-2022

صوبہ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے سندھ کی 90 فیصد سے زائد فصل مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے جبکہ حکومت کے پاس اب متاثرین کے لیے خیمے نہیں ہیں۔

کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 23 اضلاع، 101 تحصیلیں، اور 5181 دیہات اس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ مویشیوں کے نقصان کا اس وقت اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس 46 ہزار خیمے موجود تھے جو متاثرین کو دے دیے گئے ہیں جبکہ اس وقت 10 لاکھ خیموں کی ضرورت ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ حالیہ ہنگامی صورتحال صوبہ سندھ میں 2010 کے سیلاب اور 2011 کی طوفانی بارشوں سے بھی زیادہ خراب ہے، اور اتنی بڑی ایمرجنسی پہلے اس صوبے میں نہیں ہوئی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اُنھوں نے وفاق سے مدد کی اپیل کی ہے اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اُنھیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وفاق اس مشکل وقت میں سندھ کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔

No comments: