Today news

Sunday, October 23, 2022

پاک بھارت میچ کے منتظر فینز کیلئے اچھی خبر

سیاسیات- کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑے میچ کے منتظر شائقین کیلئے اچھی خبر، میلبرن میں بارش کے امکانات مزید کم ہونے سے مکمل میچ کی امید پیدا ہوگئی۔

میلبرن میں آج شام 7 بجے سے 10 بجے تک بارش کا امکان 15 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے، رات 11 بجے بارش کا صرف 24 فیصد امکان ہے جبکہ دن کے وقت میں میلبرن میں بارش کا امکان 5 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے۔

یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلا پاک بھارت مقابلہ آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، میچ کیلئے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

پاک بھارت میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مقابلے کیلئے تیار ہیں، پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کرکے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی۔

کپتان بابر اعظم کہتے ہیں گراؤنڈ میں سو فیصد دیں گے جبکہ شاداب خان کا کہنا ہے کہ ٹیم پرفارم کررہی ہے، اچھا مقابلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔

Saturday, October 22, 2022

🎙️تازہ ترین🎙️

🔖جوہری معاہدہ، امریکا کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

🔖ہمارے پاس 11 ماہ ہیں جلد انتخابات کا ارادہ نہیں: وزیراعظم

🔖یوکرین جنگ؛ فیٹف نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

🔖بیک ڈور مذاکرات ناکام، لانگ مارچ کا اعلان جمعہ کو کروں گا، عمران خان

🔖عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت و کارکنوں کے خلاف مزید 4 مقدمات درج

🔖پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

🔖کل خوش قسمت دن تھا اللہ تعالی نے ہمیں دو خوش خبریاں دیں، شہباز شریف

🔖خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 700 سے زائد کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

🔖شی جن پنگ کی قیادت ناگزیر قرار؛ تیسری بار منتخب ہونے کی راہ ہموار

🔖بھارت میں دومسلمان لڑکے ہندوانتہاپسندوں کے انسانیت سوز تشدد سے شہید

🔖بابر سےکہہ دیا کہ ورلڈکپ لیکر آنےکے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں: چیئرمین پی سی بی

🔖بھارت آئے نہ آئے ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ڈٹ جانےکا فیصلہ

🔖پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے گیس دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی قونصل جنرل

🔖ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

Friday, October 21, 2022

ایران کی سعودی عرب کواسرائیل پر انحصار سے گریز کی تجویز

سیاسیات- ایران نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر انحصار سے گریز کرے۔ 

 خبررساں ادارے ’تسنیم‘ کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ ریاض ایک ایسے اسرائیل پر بھروسہ کر رہا ہے جو مسلسل ٹوٹ رہا ہے اور یہ آپ کے دور کا خاتمہ ہو گا۔

حکومتی درخواست مسترد؛ سپریم کورٹ کا لانگ مارچ کے خلاف کسی بھی کارروائی سے انکار

 سیاسیات- سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کے خلاف پہلے سے کوئی بھی حکم جاری کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ حکومت قانون کے مطابق صورتحال سے نمٹ سکتی ہے، جب ہجوم آئے گا اور قانون کی خلاف ورزی ہوگی تب ہی ہم مداخلت کریں گے۔

 سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی جن میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے۔

سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ  وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست ہے،سپریم کورٹ میں عمران خان نے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی، اس درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی لیکن یقین دہانی کے باوجود عمران خان نے کارکنان کو ڈی چوک کی کال دی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر سری نگر ہائی وے گراؤنڈ کے راستے کھول دیئے گئے تھے اور کارکنان کو پکڑ دھکڑ سے روک دیا گیا تھا، عدالت نے پی ٹی آئی لیڈر شپ کو اپنے کارکنان کو پرسکون رہنے کی بھی ہدایت کی، سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ فی الحال تحمل کا مظاہرہ کیا جائے، عدالت نے اپنے فیصلے میں آئی ایس آئی، آئی بی، آئی جی اسلام آباد وزارت داخلہ اور چیف کمشنر سے رپورٹ طلب کی۔

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج ہوگا، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان

 سیاسیات- فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں پاکستان کا نام فیٹف گرے لسٹ سے نکالے جانے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ 

سنگاپور میں ٹی راج کمار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا باضابطگی اعلان متوقع ہے جبکہ اس سے پہلے فیٹف پاکستان کی جانب سے فیٹف ایکشن پلان پر عمل درآمد کو تسلی بخش قرار دے چکا ہے اور پاکستان نام گرے لسٹ سے نکالنے کے حتمی اعلان سے پہلے فیٹف کی ٹیم فیزیکلی بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے اور جس پر اُس نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹف کا اجلاس سنگاپور میں ٹی راج کمار کی زیر صدارت ہوگا، جس میں پاکستان کا نام فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیٹف کی منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے حوالے سے بڑھتی ہوئی نگرانی کے تحت دائرہ اختیار میں فیٹف گرے لسٹ بارے اپ ڈیٹس کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

اجلاس میں شیل کمپنیوں کو غیر قانونی فنڈز کو لانڈر کرنے کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے فائدہ مند ملکیت کی شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی اور عالمی اثاثوں کی وصولی کو بڑھانے کے لیے تجاویز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جس کے بعدپاکستان کے 4 سال کے عرصے کے بعد فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے کیونکہ اس نے 34 نکاتی ایکشن پلان کی کامیابی سے تعمیل کی ہے جس میں سے27 نکاتی ایکشن پلان دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق تھا اور 7 نکاتی ایکشن پلان کا تعلق منی لانڈرنگ سے تھا۔

اس سے قبل جون میں جاری ہونے والے بیان میں ایف اے ٹی ایف نے نوٹ کیا تھا کہ جون 2022 کے ابتدائی اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے ابتدائی فیصلہ کیا تھاکہ پاکستان نے اپنے دو ایکشن پلانز کو کافی حد تک مکمل کر لیا ہے، جس میں 34 آئٹمز کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس بات کی تصدیق کے لیے سائٹ کے دورے کی ضمانت دی گئی ہے۔ پاکستان کی انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد ٹیررازم فنانسنگ اصلاحات کا نفاذ شروع ہو چکا ہے اور اسے برقرار رکھا جا رہا ہے، اس کے علاوہ مستقبل میں نفاذ اور بہتری کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری سیاسی عزم برقرار ہے۔

آئی جی خیبر پختو نخوا کا سوات کے تمام پہاڑوں کو دہشت گردوں سے خالی کرانے کا دعویٰ

سیاسیات - انسپکٹر جنرل آف پولیس(آئی جی) خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے سوات کے تمام پہاڑوں کو دہشت گردوں سے خالی کرانے کا دعویٰ کر دیا۔

ڈی آئی جی آفس سیدوشریف میں اہم پریس کانفرنس کے دوران آئی جی کے پی معظم جاہ انصاری نے کہا کہ سوات میں اسکول وین پر حملہ اور وین ڈرائیور کا قتل گھریلو تنازع تھا۔ جس میں سالے نے بہنوئی کو ساتھی کے ساتھ مل کر قتل کیا،واقعہ کو عوام نے دہشت گردی کا واقعہ تصور کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سوات کے تمام پہاڑوں کو دہشت گردوں سے خالی کرا دیا گیا ہے، 2 سے 3 مہینوں میں سوات میں رونقیں دوبارہ بحال ہوجائیں گی ۔ افغانستان میں اگست 2021 میں تبدیلی کے بعد حالات بدل گئےہیں ،افغانستان سے آنے والے لوگ جرائم کریں گے تو دہشت گرد قرار دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کے دوران بھتے میں ملوث 63 افراد کو گرفتار کیا گیا، صوبائی وزیر عاطف خان کو بھتے کی کال کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر سخت احتجاج کیا جائے گا، پی ٹی آئی

 سیاسیات- تحریک انصاف کی قیادت نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر کارکنوں کو احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کارکنوں کے نام آڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنایا جاریا ہے۔

اپنے آڈیو پیغام مین انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آیا تو ٹھیک ہے اور خلاف آنے کی صورت ضلع کی سطح پر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ اکیس اکتوبر کو دوپہر دو بجے سنانے کا اعلان کیا ہے، اس ضمن میں متعلقہ فریقین کو نوٹسسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنائے گا

سیاسیات- الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے متعلقہ فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دوپہر 2 بجے سنائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر فول پروف سیکیورٹی طلب کرلی ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا جائے کیونکہ فیصلے کے وقت پی ٹی آئی کارکنان کے جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ سے سفارش کی گئی ہے کہ توشہ خانہ فیصلے کی روشنی میں ریڈ زون اور الیکشن کمیشن کی عمارت کے ارد گرد سیکیورٹی تعینات کی جائے۔

الیکشن کمیشن کی سفارش پر ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون اور الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر اہلکاروں تعینات کردیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 ستمبر کو دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان متعدد بار جلسوں اور پارٹی تقاریب میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات دہرا چکے ہیں کہ پی ڈی ایم اور موجودہ حکومت انہیں توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے ذریعے تاحیات نااہل کروانا چاہتی ہے۔ عمران خان متعدد بار یہ بھی مطالبہ کرچکے ہیں کہ آصف زرداری اور نوازشریف کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس ساتھ سنا جائے اور اس کا فیصلہ بھی ساتھ ہی جاری کیا جائے۔

عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے توشہ خانہ سے قیمتی تحائف سستے داموں حاصل کر کے انہیں الیکشن کمیشن سے چھپایا، جس کی بنیاد پر اسپیکر نے اُن سمیت پانچ اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

Wednesday, October 19, 2022

🎙️تازہ ترین🎙️

🔖طالبان سوات سمیت پاکستان سے اپنے جنگجو واپس بلائیں، بیرسٹرسیف کی اپیل

🔖امریکا کو بھی بتا دیا ہے، پاکستان روس سے تیل خریدے گا: اسحاق ڈار

🔖سی ٹی ڈی کو بین الاقوامی طرز پر اپ گریڈ کرنے کے منصوبے پر کام شروع

🔖پاکستان کے F16 کی مرمت کے امریکی پیکج کی راہ ہموار

🔖روسی صدر نے جبری الحاق شدہ یوکرین کے 4 شہروں میں مارشل لا نافذ کردیا

🔖مجھے تب بلایا جاتا ہے جب معیشت کا بھٹہ بیٹھ جاتا ہے، اسحاق ڈار

🔖نیب کا آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ

🔖24 سال بعد گاندھی خاندان کے بجائے سینیئر رہنما کانگریس کے صدر منتخب

🔖ملک سے القاعدہ کا خاتمہ ہوا، اب کالعدم ٹی ٹی پی سر اٹھا رہی ہے، شیری رحمٰن

🔖ناصر کنعانی نے یوکرائن جنگ میں ایرانی ڈرون اور اسلحے کے استعمال کی تردید کردی

🔖فلسطینی قیدیوں کی رہائی کیلئے صیہونی فوجیوں کا اغواء ہماری اولین ترجیح ہے، جہاد اسلامی

🔖روضہ حضرت زینب (س) پر نئی ضریح کی نقاب کشائی

🔖 سعودی سفارت کار کے قاتل جلد گرفتار ہوں گے: وزیر داخلہ

🔖سندھ کی ترقی میں پیپلز پارٹی رکاوٹ ہے، سراج الحق

🔖اسرائیل کا یوکرین کو ہتھیار دینے سے انکار

🔖بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنے کا زیادہ چانس نہیں،کپل دیو کی پیش گوئی

صوبائی وزیر کے پی کو کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے بھتے کا خط موصول

 سیاسیات- خیبر پختونخوا کے وزیر برائے کھیل عاطف خان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 80 لاکھ روپے بھتے کا خط موصول ہوا ہے۔

وزیر برائے کھیل عاطف خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے طالبان کی طرف سے بھتے کا خط موصول ہوا ہے جس کو متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شئیر کیا ہے، دیکھتے ہیں متعلقہ سیکیورٹی ادارے اس حوالے سے کیا حکمت عملی کرتی ہیں۔


صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دیگر رہنماؤں کو خط موصول ہونے سے متعلق میرے علم میں نہیں لیکن میں نے واضح طور پر آگاہ کیا ہے۔

خط میں صوبائی وزیر کو تنبیہ کی گئی ہے کہ ہمارے پاس آپ کے حوالے سے مکمل معلومات اور ریکارڈ موجود ہے، 3 روز کے اندر جواب دیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ ٹی ٹی پی مردان کے مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

خط کے مطابق اگر ٹی ٹی پی کے مطلوبہ افراد کی فہرست سے نکلنا ہے تو اس کے لیے 80 لاکھ روپے دینے ہوں گے۔

افواج پاکستان کو نیب قانون سے باہر کیوں رکھا گیا؟ سپریم کورٹ

 سیاسیات- سپریم کورٹ کے فاضل جج نے ریمارکس دیے ہیں کہ افواج پاکستان کو نیب قانون سے باہر کیوں رکھا گیا؟

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بنچ نے نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنی نہ ملا ہو، تحصیل کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے فیصلے بھی مستثنی ہوگئے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ بظاہر افسران کو عوامی عہدیداران کو فیصلہ سازی کی آزادی دی گئی ہے۔

وکیل عمران خان خواجہ حارث نے کہا کہ ایسے فیصلہ سازوں سے ہی ماضی میں آٹھ ارب سے زائد ریکوری ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا کہ کیا ریکوری عوامی عہدیداران سے ہوئی تھی؟۔

خواجہ حارث نے جواب دیا کہ عوامی عہدیداروں کیلئے پیسے پکڑنے والوں سے ریکوری ہوئی تھی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہر سرکاری فیصلے کا کسی نہ کسی طبقے کو فائدہ ہوتا ہی ہے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ جب تک پہنچایا گیا فائدہ غیر قانونی نہ ہو تو کوئی قباحت نہیں، مخصوص افسر کو غیر قانونی فائدہ پہنچانے پر اس کیخلاف کارروائی نہ ہونا غلط ہے، اب تو کسی ریگولیٹری اتھارٹی اور سرکاری کمپنی پر نیب ہاتھ نہیں ڈال سکتا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ افواج پاکستان کو نیب قانون کی دسترس سے باہر کیوں رکھا گیا ہے، ملک میں سارے بڑے کاروبار تو انہی کے ہیں، حیرت ہے تحریک انصاف نے فوج کو نیب قانون کی دسترس سے باہر رکھنے پر اعتراض کیوں نہیں اٹھایا، قانون کے مطابق ججز کو بھی استثنیٰ نہیں، ججز کے حوالے سے کوئی پردہ داری ہو تو علیحدہ بات ہے، احتساب کیلئے دیگر ادارے بھی موجود ہیں۔

خواجہ حارث نے کہا کہ نیب ترامیم کے ذریعے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرائم کو ختم کردیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اثاثوں کا آمدن سے محض زائد ہونا کافی نہیں، اثاثہ جات میں کرپشن یا بے ایمانی کا ہونا بھی ضروری ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کل کو کوئی عدالت آکر کہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات پر پھانسی ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس نے خواجہ حارث سے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں بھی توازن ہوتا ہے، عام شہری کے حقوق ہیں تو دوسری طرف قومی مفاد اور معاشرے کے بھی بنیادی حقوق ہیں، دونوں کے مابین توازن ہونا چاہیے، آپ انفرادی انفرادی کو فائدہ ملنے کو معاشرے کے حقوق کیساتھ لنک کر رہے ہیں، اگر دیگر فورمز پر کیسز جائیں تو کیا ہوگا ہمیں اس پر معاونت درکار ہے، نیب قانون عوام مفاد کیلئے نقصان دہ کیسے ہے، یہ سوال اہم ہے۔

وکیل نے جواب دیا کہ کرپشن پر نیب کی کارروائی کی حد پچاس کروڑ روپے سے کم کرکے دس کروڑ بھی ہوسکتی ہے، ہمارا اعتراض نیب قانون کا اطلاق ماضی سے کرنے پر اعتراض ہے۔

سپریم کورٹ نے نیب قانون میں حالیہ ترامیم کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

سوات میں لگی آگ مجھ سمیت سب تک پہنچ سکتی ہے،وزیر دفاع

 سیاسیات- خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سوات میں لگی آگ مجھ سمیت سب کے دامن تک پہنچ سکتی ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ایشوز ایسے ہیں جن کا حل بہت ضروری ہے ، معاملات کوسیاسی طریقے سے حل نہ کیاجائے تو مشکلات پیداہوجاتی ہیں، رستے ہوئے زخموں کو نظر انداز کرنا نقصان دہ ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سوات میں 13سال بعد وہی سلسلہ شروع ہوگیاہے ، وہاں لگی آگ مجھ سمیت سب کے دامن تک پہنچ سکتی ہے، خوشی کی بات ہے سوات کے لوگ اکٹھے ہوئے ہیں ، ایشوز کے حل کے لیے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے سپریم کورٹ کے جج یا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کسی حاضر یا سابق جج کی سربراہی میں کمیشن بنا دیا جائے۔

ملتان ہسپتال کی چھتوں پر ملنی والی لاشوں کا ڈی این اے ہونا چاہئے، اگلے کابینہ اجلاس میں بلوچستان پر ٹروتھ کمیشن بنانے کا مطالبہ کروں گا، ملتان سے ملنے والی لاشوں کا ڈی این اے کرکے افواہوں کوروکنا چاہئے۔

ایران نے یوکرین پر جارحیت کیلئے روس کو ڈرون فراہم کیے، یوکرینی وزیر خارجہ کا الزام

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولبا نے صدر  ولودو میر زیلینسکی کو ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی تجویز دے دی۔

یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ایران نے یوکرین پر جاری جارحیت کیلئے روس کو ڈرون  فراہم کیے ہیں اور یہ ہتھیار یوکرینی آسمانوں پر پروازیں کرتے ہوئے دیکھائے دیے۔ 

انہوں نے کہا کہ صدر کو ایران سے تعلقات منقطع کرنے کیلئے تجویز پیش کی ہے اور یوکرین سے تعلقات خرابی کا ذمہ دار ایران ہی ہے۔

دوسری جانب ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔

گزشتہ روز یوکرینی وزیر خارجہ نے یورپی یونین سے ایران پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Tuesday, October 18, 2022

🎙️تازہ ترین🎙️

🔖سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ کا سعودی عرب کو میڈیا جنگ پر انتباہ،آپ کمزور ہیں احتیاط کریں

🔖کور کمانڈرز کانفرنس؛ نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار

🔖پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کیلیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا

🔖آسٹریلیا کا مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس

🔖بھارت کا ایشیاکپ کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار

🔖الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کردیے

🔖پیپلزپارٹی معاہدے پر عمل درآمد نہیں کررہی، ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے شدید تحفظات کا اظہار

🔖بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات کرپٹ افسران کی فہرست تیار کی جائے، وزیراعظم

🔖بھارت؛ مسلم طالبہ کو حجاب نہ اتارنے پر امتحان گاہ سے نکال دیا گیا

🔖اوپیک کےحوالے سے سعودیہ مخالف بیانات پرپاکستان کا سعودی عرب سے اظہاریکجہتی

🔖امریکا کا تائیوان کے دفاع کیلئے حمایت کا اعادہ

🔖بیت المقدس پر آسٹریلیا کے موقف کی تبدیلی پر تل ابیب کا اظہار ناراضگی

🔖ایشیاکپ میں بھارتی ٹیم کے نہ آنے کا معاملہ، پاکستان کا بھارت میں ورلڈکپ 2023 میں شرکت نہ کرنے پر غور

🔖سابق وزیراعلیٰ کوگاڑی اور ضروری اسٹاف بھی دیاجائے گا: پنجاب اسمبلی سے بل منظور

🔖ڈیرن سیمی پی ایس ایل 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

بیک ڈور بات چیت ہوئی لیکن معاملات کلیئر نہیں ہوئے، عمران خان

سیاسیات- تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےحکومت کو عام انتخابات کے اعلان کیلئے چند دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ میری تیاری مکمل ہے‘ الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تو اکتوبر میں کسی بھی وقت مارچ کا اعلان کرونگا ‘اب بھی وقت ہے فیصلہ ساز ملک کی خاطر انتخابات کا اعلان کر دیں‘اگر ایک بار قوم سڑکوں پر نکل آئی تو اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ نتیجہ کیا نکلے گا‘کسی کے پاس اس کو روکنے کا کوئی طریقہ نہیں‘ بیک ڈورچینل سے مذاکرات ہوبھی رہے ہیں اور نہیں بھی ‘ابھی معاملات کلیئر نہیں ہیں ‘ آرمی چیف کی تعیناتی میں نوازشریف اور آصف زرداری شامل نہ ہوں ‘ ان دونوں کا وقت ختم ہوچکا ‘اب یہ ہاریں گے‘ان لوگوں سے ڈائیلاگ کرنا مشکل ہے، چوروں سے کیسے مذاکرات کریں ‘سینیٹراعظم سواتی پر ایجنسیوں نے تشددکیا‘ دنیا بھر میں یہ خبر گئی ‘پاکستانی فوج اور آرمی چیف کی بدنامی ہوئی ‘اس کا مطلب یہ ہے کہ فوج آؤٹ آف کنٹرول (بے قابو)ہے ‘ قانون کے اوپر ہے اور کچھ بھی کرسکتی ہے ‘کیا پاکستان بناناری پبلک ہے ‘ہم یہ معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائیں گے‘چیف جسٹس بھی نوٹس لیں۔ اداروں کے ساتھ مقابلہ کرنا نہیں چاہتے اس سے ملک کا ہی نقصان ہوگا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینئر قائدین کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی پر اظہارِ تشکر کیا ۔اجلاس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے ضمن میں امریکی صدر کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کیلئے اقدامات کی منظوری دی گئی‘اجلاس میں حقیقی آزادی کی تحریک کے حتمی مرحلے کی منصوبہ بندی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جائیں گے لیکن الیکشن کا اعلان نہیں کریں گے اس لیے میں ان کو ایک مرتبہ پھروقت دے رہا ہوں تاہم مارچ اکتوبر سے آگے نہیں جائے گا۔ مارچ میں پتا چل جائے گا کہ عوام کہاں کھڑی ہے ۔ میں ان سب کو جو پاکستان میں اس حوالے سے کچھ کر سکتا ہے اور ان سیاسی جماعتوں کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے، ہم فیصلہ کرچکے ہیں اور چند دنوں میں کسی بھی وقت میں اس کا اعلان کردوں گا۔عمران خان نے کہا کہ سری لنکا ڈھائی کروڑ آبادی کا ملک ہے، سری لنکا میں لوگ سڑکوں پر آگئے، اگر یہاں سڑکوں پر لوگ آ گئے تو کسی کے پاس طریقہ نہیں ہے کہ اس افراتفری کو کیسے روکا جائے گا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جن حلقوں میں ہمیں سب سے کمزور سمجھا گیا وہاں انتخابات کروائے گئے، اس بار انہوں نے مشترکہ امیدوار کھڑا کیامگر پھر بھی ناکام ہوئے‘یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قوم نئے الیکشن چاہتی ہے، قوم اس اسمبلی کو نہیں مانتی۔جو بھی اس ملک میں قوتیں ہیں اور ملک کا سوچ رہی ہیں، یہ لوگ تو ملک کا نہیں سوچ رہے، اصل مسئلہ پاکستانیوں کا ہے اور ایشو ان اداروں کا ہے جن کا اسٹیک پاکستان میں ہے، کیا وہ دیکھ نہیں رہے کہ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟۔ جب ملک اٹھ رہا تھا تو پھر ان کو این آر او دلوایا‘سارے اداروں کو کہنا چاہوں گا کہ جتنی دیر آپ ان کو بیٹھنے دیں گے، جتنی دیر یہ ہم پر مسلط رہیں گے ہمارا ملک نیچے جاتا رہے گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان نے ملک کو آئسولیٹ کردیا، جب میں امریکا گیا تو ٹرمپ نے کس طرح ہمارا استقبال کیا اور عزت دی‘یہاں وزیراعظم بیرون ممالک سے پیسے مانگتا پھر رہا ہے، کیا عزت ہے؟ بائیڈن کا بیان سب کے سامنے ہے۔عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی نے جذبات میں آکر کوئی بات کہہ دی ہے تو اس کیلئے قانون بنے ہوئے ہیں،انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایجنسیز نے اس پر تشدد کیا، ادھر جا کر اس کو ننگا کیا،دنیا میں لوگ اس پر حیرت کر رہے ہیں، اور اس سے سب سے بڑی بدنامی پاکستان اور اس کی جمہوریت کی ہے‘کیا انسانوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری سپریم کورٹ کی نہیں؟، ہم اس معاملے پر پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے خصوصی اجلاس بلائیں گے،ہمارے سینیٹرز سپریم کورٹ میں پٹیشن فائل کریں گے‘تیسرا ہم عالمی تنظیموں سے رابطہ کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں دیوار سے بھی لگایا گیا لیکن اس کے باوجود ہم نے کوشش کی ہے کہ کوئی ایسی چیز نہ کریں جس سے اداروں کو نقصان پہنچے۔

سعودی سلطنت کے وجود کو چیلنج کیا گیا تو ہم جہاد اور شہادت کے لیے تیار ہیں۔ سعودی شہزادے کی مغرب کو دھمکی

سیاسیات- سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے چچا زاد بھائی سعود الشعلان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مغربی ممالک کے خلاف دھمکی آمیز انداز میں بیان دے رہے ہیں۔

حال ہی میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی سعودی عرب کی سربراہی والی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے فیصلے پر امریکہ نے شدید ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ امریکہ میں کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کو اس بارے میں معاف نہیں کیا جانا چاہیے اور یہ کہ اس کے خلاف سخت اقدامات کا وقت آ گیا ہے۔

اسی کے رد عمل میں سعود الشعلان ویڈیو میں انگریزی اور فرینچ زبانوں میں مغرب کو دھمکی دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’کسی نے اس ملک (سعودی سلطنت) کے وجود کو چیلینج کیا تو ہم سبھی شہادت اور جہاد کے لیے تیار ہیں۔‘ سعود الشعلان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

مڈل ایسٹ آئی سے سعودی عرب کے انسانی حقوق کے وکیل عبل اللہ العودہ نے کہا کہ سعود الشعلان قبائلی رہنما ہیں اور وہ سعودی عرب کے بانی عبد العزیز کے پوتے ہیں۔

عمران اس اسٹیبلشمنٹ سے الیکشن مانگتے ہیں جس کا وہ مذاق اڑاتے ہیں

سیاسیات- حکمران اتحاد جلد الیکشن نہیں چاہتا لیکن عمران خان نے پیر کو اسٹیبلشمنٹ کو آخری موقع دیتے ہوئے الیکشن کا مطالبہ کیا جس کیلئے اسٹیبلشمنٹ تیار نہیں بصورت دیگر، عمران خان نے خبردار کیا کہ وہ لانگ مارچ کا اعلان کر دیں گے۔

خود کو سیاست سے دور کرنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرانا چاہتی۔ حکومت سے باہر نکالے جانے کے بعد سے عمران خان مسلسل اسٹیبلشمنٹ سے مداخلت اور جلد الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

موجودہ حکومت کے ابتدائی دنوں سے اسٹیبلشمنٹ کوشش کر رہی ہے کہ دونوں سیاسی فریقین مل بیٹھ کر مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالیں لیکن اُس وقت پی ٹی آئی نے سخت مؤقف اختیار کیا اور عمران خان نے25؍ مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا۔

عمران خان کے 25؍ مئی کے مارچ نے اسٹیبلشمنٹ کو مایوس کیا جو دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کیلئے مدد کر رہی تھی۔ پیر کو عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ پس پردہ مذاکراتی عمل جاری ہے لیکن یہ آگے نہیں بڑھ رہا کیونکہ نواز شریف اور حکمران اتحاد جلد الیکشن کیلئے تیار نہیں۔

25؍ مئی کے لانگ مارچ کے بعد حکمران اتحاد نے فیصلہ کرلیا کہ حکومت اپنی مدت مکمل کریگی اور عمران خان کیساتھ جلد الیکشن کے آپشن پر بات نہیں ہوگی۔ عمران خان کی پیشگی شرط جلد الیکشن کیلئے مذاکرات ہے۔ عمران خان، ان کی پارٹی کے کچھ رہنماء اور سوشل میڈیا ٹیم سخت انداز سے اسٹیبلشمنٹ کو گزشتہ چند ماہ سے ہدف بنائے ہوئے ہیں تاکہ انہیں دباؤ میں لاکر موجودہ حکومت کو نکال باہر کیا جائے اور جلد الیکشن کی راہ ہموار کی جا سکے۔

تاہم، اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ عمران خان کی خواہش کے مطابق سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ عمران خان نے کھل کر اس توقع سے اسٹیبلشمنٹ کا مذاق اڑایا کہ اُن کی دباؤ ڈالنے کی چال کارگر ثابت ہوگی لیکن عمران خان کو مطلوبہ نتائج نہیں ملے۔

صدر عارف علوی نے کوشش کی، کچھ پی ٹی آئی رہنماؤں پرویز خٹک اور فیصل واوڈا نے بھی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ماضی کے تعلق کو جوڑنے کی کوشش کی۔ تاہم، ایسا دو وجوہات کی بناء پر نہیں ہو پایا۔ اول، اسٹیبلشمنٹ سیاسی جوڑ توڑ کی اپنی ماضی کی غلطیاں نہیں دہرانا چاہتی۔ دوم، عمران خان اور انکی جماعت نے اسٹیبلشمنٹ کی توہین کے معاملے میں تمام حدیں پار کر لی ہیں۔

سینیٹر اعظم سواتی کی حالیہ ٹوئٹس اور اس کے بعد عمران خان کی جانب سے سواتی کے خیالات کی تائید بھی توہین آمیز رہی۔ اب عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے امید ہے کہ وہ موجودہ حکومت کو ہٹا کر جلد الیکشن کرائے گی۔ ایسے رویے سے عمران خان نہ صرف موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا اعتماد کھو چکے ہیں بلکہ وہ مستقبل کی اسٹیبلشمنٹ کیلئے ناقابل پیش گوئی شخص بن چکے ہیں۔

جو لوگ اب معنی رکھتے ہیں؛ وہ جانتے ہیں کہ کس طرح عمران خان نے اُن لوگوں کی توہین و تضحیک کی جنہوں نے عمران خان کو 2018ء میں اقتدار میں لانے کیلئے کیا کچھ نہیں کیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی رہنا چاہتی ہے تاکہ مستقبل کی اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانبداریت کا ماحول دے کر جاسکے، یہ ادارے اور ملک کے مفاد میں ہے۔

امریکا تیل کی پیداوار میں کٹوتی پر روس کی حمایت پر سعودیہ سے ناراض

  سیاسیات- روس کی حمایت کرتے ہوئے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کرنے کے سعودی عرب کے فیصلے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ سعودیہ کے ساتھ تعلقات کا از سرنو جائزہ لے ہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’’سی این این‘‘ کے مطابق صدر جو بائیڈن تیل کی پیداوار میں کمی پر سعودی عرب کو سخت ردعمل دینے کے ایک باضابطہ اور منظم طریقہ کار ترتیب دے رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے مزید بتایا کہ از سرنو تعلقات کی بحالی میں سعودی عرب کو امریکی سیکیورٹی امداد میں تبدیلیاں بھی شامل ہیں اور یہ آسان کام نہیں، اس لیے صدر جوبائیڈن بذات خود اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مشیر قومی سلامتی نے اس طریقہ کار کے ٹائم فریم سے متعلق بتایا کہ صدر جوبائیڈن اس پر تفصیلی کام کر رہے ہیں اور وہ اپوزیشن سے بھی مشورہ کریں گے اس لیے سارے عمل میں وقت لگے گا۔

سعودی عرب سے تعلقات کا از سرنو جائزہ لینے کا معاملہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے گزشتہ ہفتے امریکی اعتراضات کے باجود پیداوار میں کٹوتیوں کا اعلان کیا اور سعودی عرب نے بھی تیل کی پیداوار کی کٹوتی میں روس حمایت کی تھی۔

روس کی حمایت پر امریکی صدر جوبائیڈن سعودی عرب سے ناراض ہوگئے اور سعودی عرب پر  سخت نتائج مسلط کرنے کا عزم کیا۔ امریکی سینیٹر اور خارجہ کمیٹی کے سربراہ باب مینینڈیز نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔

امریکا سمجھتا ہے کہ اوپیک کا تیل کی پیداوار میں کمی کا اقدام مغربی ممالک کے منصوبے کو کمزور کرتا ہے جس کے تحت یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کے جواب میں روسی تیل کی برآمدات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

امریکا کی سعودی عرب سے ناراضی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب سی این این نے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان سے پوچھا کہ کیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن آئندہ ماہ ملائیشیا میں ہونے والے جی 20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے تو انھوں نے جواب دیا کہ ایسا کوئی پلان نہیں۔

فیٹف کا اجلاس 21 اکتوبر کو طلب، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان

سیاسیات- ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا حتمی جائزہ لینے کیلئے 21 اکتوبر کو اجلاس طلب کرلیا، قوی امکان ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فیٹف کا اجلاس 21 اکتوبر کو سنگاپور میں ٹی راج کمار کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں پاکستان کا نام فیٹف گرے لسٹ سے نکالے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں فیٹف کی منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے حوالے سے بڑھتی ہوئی نگرانی کے تحت دائرہ اختیار میں فیٹف گرے لسٹ کے بارے میں اَپ ڈیٹس کا اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس میں شیل کمپنیوں کو غیر قانونی فنڈز کو لانڈر کرنے کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے فائدہ مند ملکیت کی شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی اور عالمی اثاثوں کی وصولی کو بڑھانے کے لیے تجاویز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان کے چار سال کے عرصے کے بعد فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے کیونکہ اس نے 34 نکاتی ایکشن پلان کی کامیابی سے تعمیل کی ہے جس میں سے 27 نکاتی ایکشن پلان دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق تھا اور 7 نکاتی ایکشن پلان کا تعلق منی لانڈرنگ سے تھا۔

جون 2022ء کے ابتدائی اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے ابتدائی فیصلہ کیا تھا کہ پاکستان نے اپنے دو ایکشن پلانز کو کافی حد تک مکمل کرلیا ہے، جس میں 34 آئٹمز کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق کے لیے سائٹ کے دورے کی ضمانت دی گئی۔

قبل ازیں فیٹف پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کو تسلی بخش قرار دے چکا ہے اور پاکستان نام گرے لسٹ سے نکالنے کے حتمی اعلان سے پہلے فیٹف کی ٹیم پاکستان کا دورہ مکمل کرچکی ہے اور اس ٹیم نے بھی اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

انتخابات کب ہونگے فیصلہ ہم کریں گے، اتحادی جماعتوں نے عمران خان کا مطالبہ مسترد کردیا

سیاسیات- حکومتی اتحادی جماعتوں نے جلد الیکشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات کب ہونے ہیں، اس کا فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی، کسی جتھے کو طاقت کی بنیاد پر یہ فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیر کو جاری مشترکہ بیان میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف بیان اور الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان قانون کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کریں گے، یہ تعیناتی فارن فنڈڈ فتنے کی دھونس، دھمکی اور ڈکٹیشن پر نہیں ہوگی، آرمی چیف، حساس اداروں کی قیادت، افسران، چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو نشانہ بنانے کا مقصد ’بلیک میلنگ‘ ہے جو قطعی طور پر سیاسی رویہ نہیں بلکہ سازش کا حصہ ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، آئین اور قانون میں واضح ہے کہ آرمی چیف سمیت دیگر عہدوں پر تقرری وزیراعظم کا دستوری اختیار ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اقتدار سے محروم شخص قومی اداروں کو ایک سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت نشانہ بنارہا ہے، پاک فوج کے شہداء کے خلاف غلیظ مہم، فوج میں بغاوت کے بیانات اور حوصلہ افزائی جیسے اقدامات ملک دشمنی کے مترادف ہیں جن سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹاجائے گا، غنڈہ گردی اور دھونس کی بنیاد پر آئین، جمہوریت اور نظام کوغلام نہیں بننے دیاجائے گا۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ملک کی معیشت اور سیلاب متاثرین کی بحالی اس وقت اولین قومی ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، حکومت، اداروں اور عوام کا اتفاق ہے کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ معیشت کو پٹڑی سے اتارنے اور وسائل کی متاثرین سیلاب تک رسائی کے عمل کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ 16 اکتوبر2022ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد اتحادی حکومت کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 174 سے بڑھ کر 176 ہوگئی ہے جبکہ فتنے کے تکبر کی وجہ سے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی 8 نشستیں کم ہوگئی ہیں۔

Monday, October 17, 2022

ضمنی انتخابات؛ عمران خان 8 میں سے 6 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب

سیاسیات- ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 8 انتخابی نشستوں کے نتائج کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 8 سے 6 انتخابی نشستوں پشاور، مردان، چارسدہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد اور کراچی (این اے 239) سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

دوسری جانب قومی اسمبلی کی نشست این اے 157 ملتان اور این اے 237 کراچی سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی نے 2 جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ایک نشست حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی خیبرپختونخوا کی 3، پنجاب کی 3 اور سندھ کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے۔
تینوں صوبوں میں پی ڈی ایم اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہوا جن میں سے 7 نشستوں پر خود عمران خان بطور امیدوار حصہ لیا جبکہ ایک نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے بلے کے نشان پر الیکشن لڑا۔

خیبرپختونخوا کی 3 قومی اسمبلی نشستوں کے نتائج   

این اے 22 مردان: پی ٹی آئی کامیاب 

این اے 22 مردان کے تمام 330 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے جس کے مطابق عمران خان 76 ہزار 681 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) محمد قاسم 68 ہزار 181 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان میں ووٹرز کا ٹرن اوور 32.94 فیصد رہا۔

این اے 31 پشاور: پی ٹی آئی کامیاب 

الیکشن کمیشن نے این اے 31 پشاور کا فارم 47 جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان 57818 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں۔ اے این پی کے غلام بلور کے 32 ہزار 252  ووٹ لے سکے۔

جماعت اسلامی کے محمد اسلم 3 ہزار 817 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ این اے 31 پشاور میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 20.28 فیصد رہا۔

این اے 24 چارسدہ: پی ٹی آئی کامیاب 

این اے 24 چارسدہ سے تمام 384 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق عمران خان 78589 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ایمل خان ولی کے 68356 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 24 چارسدہ میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 29.02 فیصد رہا۔

پنجاب کی 3 قومی اسمبلی نشستوں کے نتائج

این اے 108 فیصل آباد: پی ٹی آئی کامیاب    

این اے 108 کے 354 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 99602 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی 75131 ووٹ حاصل کرسکے۔ انتخابی حلقے میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 36.49 فیصد رہا۔

این اے 118 ننکانہ صاحب: پی ٹی آئی کامیاب

حلقہ این اے 118 کے تمام 319 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے جس کے مطابق پی ٹی آٸی امیدوار عمران خان 90180 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل 78024 جبکہ  ٹی ایل پی کے پیر افضال حسین شاہ 24630 ووٹ لے سکے۔  این اے 118 ننکانہ صاحب میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ44.1 فیصد رہا۔

این اے 157 ملتان: پیپلز پارٹی کامیاب 

ملتان کے حلقہ این اے 157 کے تمام 264 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی موسی گیلانی 107327 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ ٹی آئی کی امیدوار مہربانو 82142 ووٹ لے سکیں۔

این اے 157 ملتان میں ووٹرز کا ٹرن آوٹ 44.22 فیصد رہا۔

سندھ کی 2 قومی اسمبلی نشستوں کے نتائج 

این اے 237 کراچی: پیپلز پارٹی کامیاب 

این اے 237 ملیر کے تمام 194 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئےجس کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32567 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

انتخابی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عمران خان 22493 ووٹ لے سکے۔ انتخابی حلقے میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 20.33 فیصد رہا۔

این اے 239 کراچی: پی ٹی آئی کامیاب

این اے 239 کورنگی کے 330 پولنگ اسٹیشن کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں جس کے مطابق عمران خان 50014 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

انتخابی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے سید نیئر رضا 18116 ووٹ لے سکے۔ حلقے میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 14.88 فیصد رہا۔

پنجاب کی 3 صوبائی نشستوں کے نتائج  

پی پی 241 بہاولنگر: پی ٹی آئی کامیاب

پی پی 241 کے تمام 168 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک مظفر خان59957  ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امان اللہ ستار باجوہ 48147 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 241 بہاولنگر میں ووٹرز کا ٹرن آوٹ 48.83 فیصدرہا۔

پی پی 209 خانیوال: پی ٹی آئی کامیاب 

پی پی 209 خانیوال کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے جبکہ الیکشن کمیشن نے پی پی 209 خانیوال کا فارم 47 بھی جاری کردیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کے فیصل خان نیازی 71 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

فارم 47 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ضیا الرحمن 57 ہزار 603 ووٹ حاصل کرسکے۔ پی پی 209 خانیوال میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 53.32 فیصد رہا۔

پی پی 139 شیخوپورہ: ن لیگ کامیاب 

پی پی 139 کے تمام 153 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 139 شیخوپورہ کا فارم 47 جاری کردیا گیا ہے۔

جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے افتخار احمد بھنگو 40829 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد ابو بکر 37712 لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔ پی پی 139 میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 41.86 فیصد رہا۔

Sunday, October 16, 2022

🎙️تازہ ترین🎙️

🔖قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات: عمران خان کو 6 اور پی پی کو 2 نشستوں پر واضح برتری

🔖این اے 31: غلام احمد بلور کا عمران خان کی کامیابی کو چلینج کرنے کا اعلان

🔖ملتان میں اپ سیٹ، زین قریشی کی خالی نشست پر موسیٰ گیلانی نے مہربانو کو شکست دے دی

🔖تائیوان کے معاملے میں طاقت کے استعمال سے دستبردار نہیں ہوں گے، چینی صدر

🔖امریکی صدر نے پاکستان سے متعلق بیان دیکر چول ماری: وزیر داخلہ

🔖حکومت امریکا کی معافی تک امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کرے، سراج الحق

🔖فرقہ واریت کے خاتمے کی ضرورت ہے، چودھری پرویزالہیٰ

🔖شیخ رشید کو سات دن کے اندر لال حویلی خالی کرنے کا حکم

🔖موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں خوراک کی قلت کا خدشہ ہے، وزیراعظم

🔖پشاور میں عمران خان کی یقینی فتح، پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن، ہوائی فائرنگ

🔖پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے 29 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، عالمی بینک

🔖جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیےکو مستردکردیا: یوسف رضا گیلانی

جوبائیڈن کا بیان مضحکہ خیز اور سامراجی سوچ کا عکاس ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

سیاسیات ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کا بیان اس ادراک اور احساس کا عکاس ہے کہ جوہری پاکستان واقعی استعماری قوتوں اور ان کے حاشیہ برداروں کے مذموم عزائم کے لئے خطرناک اور دنیا میں امن کے لئے تقویت کا باعث ہے۔ امریکی صدر کے بیان پر تبصرے کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ جوبائیڈن کے اس بیان نے ایک بار پھر اس امریکی سامراجی ذہنیت اور روش کو ظاہر کیا ہے کہ امریکہ دنیا کا ٹھیکیدار بن کر ماضی کی طرح اب بھی ہر ملک میں مداخلت سے باز نہیں آیا۔ انہوں کہا کہ افسوس ہے امریکہ نے اب تک ماضی کی شکستوں سے سبق نہیں سیکھا اور ایک بار پھر اپنی اسی روش کو دوہراتے ہوئے وہ دنیا کو نئے قضیہ کی جانب بڑھا کر فساد فی الارض کا مرتکب ہونا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی اور جارح قوتوں کو ان کے مذموم عزائم سے باز رکھنے کے لئے جوہری پاکستان کو خطرناک سمجھنا دنیا کے لئے امن ناگزیر ہے کیونکہ سامراجی و جارح قوتوں کے مذموم عزائم سے انسانی زندگیوں کا تحفظ دراصل خطے اور دنیا کے امن سے مربوط ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان  نے کہا کہ جس طرح امریکہ سمیت ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسی طرح وطن عزیز پاکستان کا بھی یہ حق ہے کہ وہ اپنے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جوبائیڈن نے پاکستانی جوہری ہتھیاروں کو بے ترتیب کہہ کر بھی اپنی ناقص معلومات کی تصدیق کی ہے کیونکہ پاکستان کا جوہری سسٹم کنٹرول اور مضبوط ہے اور ایک ذمہ دار ملک کی طرح جوہری پاکستان نے آج تک دنیا کے امن میں جو کردار ادا کیا ہے دنیا اس کی قائل رہی ہے۔ تاہم انہوں نے تاریخی حقیقت کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ جاپان میں پون صدی گزر جانے کے باوجود نسل در نسل چلے آنے والے انسانی معذوری کے آثار دنیا کے امن کے لئے جوہری امریکہ کے خطرناک ہونے کا آج بھی اشتہار پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر کو مشورہ دیا کہ اب امریکہ کو دنیا میں ٹھیکیدارانہ مداخلت کی روش ترک کرکے برابری کی بنیاد پر تمام ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے چاہیئے تاکہ دنیا کے معاشروں میں ہم آہنگی اور انسانی دوستی کی کاوشیں پنپ سکیں اور دنیا امن کا گہوارہ بن سکے۔

امریکا کون ہوتا ہے ہمارے ایٹمی اثاثوں پر بات کرنیوالا، بائیڈن کے بیان پر فضل الرحمان کا ردعمل

سیاسیات- جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  ف کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر  شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا کون ہوتا ہے ہمارے ایٹمی اثاثوں پر بات کرنے والا اور ہمیں روکنے والا، ہم نے ایٹمی قوت پاکستان کی ریاست کے دفاع کے لیے حاصل کی ہے، کسی پر جارحیت کے لیے نہیں۔

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا سیاست اقتدار تک رسائی کے لیے چالاکیوں کا نام نہیں ہے،سیاست ایک مقدس فریضہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا جس میں انہوں نے روس، چین کا حوالہ دیتے پاکستان کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایٹمی اثاثے بالکل محفوظ اور عالمی قوانین کے مطابق ہیں۔ پاکستان کی جانب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور انہیں ڈی مارش بھی کیا گیا۔

جوبائیڈن کے بیان پر ترجمان وائٹ ہاؤس کی وضاحت

سیاسیات- وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکی صدر خوش حال اور محفوظ پاکستان کے حق میں ہیں۔

امریکی صدر کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر وضاحت کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری نے کہا کہ امریکی صدرخوشحال اورمحفوظ پاکستان کے حق میں ہیں، اُن کے بیان میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ محفوظ اورخوشحال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی سے خطاب میں پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے، اُس کے جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کو معلوم ہے کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کے ساتھ بے شمار مسائل ہیں۔ روس میں کیا ہورہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکا کو کس  طرح اس سب کو دیکھنا اور اسے حل کرنا ہے کیونکہ امریکا کیلیے یہ بہت اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ بہت کچھ ہورہا ہے لیکن اس میں امریکا کے لیے مواقع بھی ہیں کہ  وہ صورتحال کو تبدیل کرسکے۔

قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ شروع

ملک کے تین صوبوں میں قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ شروع ہو گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی خیبرپختونخوا کی دو، پنجاب کی چار اور سندھ کی دو نشتوں پر ضمنی انتخابات آج ہو رہے ہیں ۔

تینوں صوبوں میں پی ڈی ایم اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہوگا، جن میں سے 7 نشستوں پر خود عمران خان بطور امیدوار ہیں جبکہ ایک نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے بلے کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے حلقے این اے 22 مردان میں جمیعت علما اسلام کی جانب سے مولانا قاسم جبکہ چارسدہ حلقہ این اے 24 سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل خان ولی کو ٹکٹ دیا گیا ہے، ان دونوں امیدواروں کی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ پی ڈی ایم امیدواروں کا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ہوگا۔

پنجاب کی تین نشستوں حلقہ این اے 108 فیصل آباد، ننکانہ صاحب این اے 118 سے مسلم لیگ ن نے بالترتیب عابد شیر علی اور ڈاکٹر شذرہ منصب علی کو ٹکٹ دیا ہے، جن کو پی ڈی ایم کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ان دونوں حلقوں پر بھی لیگی امیدواروں کے مدمقابل عمران خان ہوں گے۔

ملتان این اے 157 کی نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی جن کا مقابلہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور پی پی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی سے ہوگا۔

علاوی ازیں کراچی کے حلقہ این اے 237 اور 239 میں عمران خان کے مدمقابل پی ڈی ایم نے بالترتیب عبدالحکیم بلوچ اور ایم کیو ایم کے نیئر رضا کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔ حلقہ این سے 237 میں مجموعی طور پر گیارہ جبکہ حلقہ این اے 239 میں مجموعی طور پر 22 امیدوار مد مقابل ہیں۔

قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 139شیخوپورہ، پی پی 209خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔

 الیکشن میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ انتخابی سامان ریٹرننگ افسران کی زیر نگرانی پولنگ اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کراچی کے دونوں این اے 237 اور 239 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

تمام حلقوں میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے رینجرز، ایف سی اور پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اُدھر ریٹرننگ افسر نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 میں امیدوار کی جانب سے ووٹ خریدنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔

Saturday, October 15, 2022

🎙️تازہ ترین🎙️

🔖امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی دفتر خارجہ طلبی، جوبائیڈن کے بیان پر شدید احتجاج

🔖امریکی صدر نے نئی بات نہیں کی، وہ محفوظ اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں: وائٹ ہاؤس

🔖یہ 2022 ہے، امریکہ کی بدمعاشی کا زمانہ ختم ہوا، سراج الحق

🔖نیٹو فورسز نے جنگ کی توعالمی تباہی ہوگی، روسی صدر

🔖پاکستان اورچین کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت کا جوہری آبدوزسے میزائل تجربہ

🔖ایم کیو ایم کا ہنگامی اجلاس کل طلب،بڑے فیصلے کا امکان

🔖جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے، عمران خان

🔖سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات مؤخرکرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط

🔖800 کے قریب فلسطینی اسرائیل کی ’غیر قانونی‘ حراست میں: رپورٹ

🔖امریکی صدر نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، طاہر اشرفی

🔖امریکی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمادیا گیا، ذرائع

ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کا بیان حقائق کے برعکس اور گمراہ کن ہے، وزیراعظم

سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر سے منسوب بیان حقائق کے برعکس اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائیاں ثبوت ہیں کہ پاکستان انتہائی ذمہ دار جوہری ریاست ہے.

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے بیان پر کہا کہ جوہری پروگرام موثر تکنیکی اور فول پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے زیر انتظام ہے، جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت سے متعلق پاکستان نے ہمیشہ نہایت ذمہ دارانہ کردار کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عدم پھیلاؤ، سلامتی وتحفظ پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی۔اے۔ای۔اے) سمیت عالمی معیارات کے اپنے پختہ عہد کو پورا کیا ہے، عالمی امن کو اصل خطرہ عالمی مروجہ اقدار کو پامال کرنے والی بعض ریاستوں، انتہا پسند قومیت پسندی، غیرقانونی قبضوں کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کے امن کو اصل خطرہ سرفہرست جوہری ممالک کے درمیان اسلحہ کی دوڑ سے ہے، دنیا کے امن کو اصل خطرہ ان ممالک سے ہے جہاں جوہری سلامتی سے متعلق باربار حادثات ہوئے.

انہوں نے کہا کہ دنیا کے امن کو اصل خطرہ سلامتی کے ان اتحادوں سے ہے جن کی تشکیل سے علاقائی توازن متاثر ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا جب بڑے بڑے مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی حقیقی صلاحیت کو پہچاننے کے لئے خالص اور پائیدار کوششیں نہایت ناگزیر ہیں اس مقصد کے لئے غیرضروری بیانات سے پرہیز کیا جائے.

حکومت کا اکتوبر کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف

 سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف نے اکتوبر کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا چار روپے فی یونٹ کی کمی کردی۔

اسی ضمن میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا 4 روپے کی کمی کردی ہے، یہ کمی اکتوبر کے مہینے کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

صدر جوبائیڈن کا بیان: امریکی سفیر دفتر خارجہ طلب

سیاسیات- پاکستان نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پرامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی امریکی سفیر کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دفترخارجہ حکام نے امریکی صدر کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور  اجلاس  میں امریکی سفیر  کی  طلبی کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس، چین کا حوالہ دیتے پاکستان کو لپیٹ میں لیا۔

امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔

یہ سمجھنا مشکل ہے کہ صدر بائیڈن نے غیر ضروری ریمارکس کس تناظر میں دیئے ہیں، پاکستانی وزارت خارجہ

سیاسیات ۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان سے متعلق دیئے گئے ریمارکس پر وزارت خارجہ کے سینیئر افسر کی جانب سے ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے سینیئر افسر نے جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق دیئے گئے بیان پر کہا ہے کہ یہ سمجھنا مشکل ہے صدر بائیڈن نے غیر ضروری ریمارکس کس تناظر میں دیئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے سینیئر افسر کے مطابق متعدد امریکی صدور اور امریکی حکومت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی اور کنٹرولز کو ہمیشہ مؤثر اور معیاری قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دے دیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ میراخیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے

ایران سے جوہری معاہدے کا امکان نہیں، امریکا

  سیاسیات- وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے مستقبل قریب میں کسی ایسے صورتحال میں منتقل ہونے کا امکان نہیں جس میں ایرانی جوہری پروگرام پر معاہدے کی طرف واپسی ہو جائے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر بائیڈن اب بھی سمجھتے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے سفارتی طریقہ کار ہی بہترین ہے لیکن ہم جامع مشترکہ پلان آف ایکشن کو یقینی بنانے کے قریب نہیں ہیں۔ ایرانی غیر معقول مطالبات کے ساتھ مذاکرات کی طرف واپس آئے ہیں۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان مطالبات کا خود معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کربی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم فی الحال ایرانی حکومت کو بے گناہ مظاہرین کے ساتھ کیے جانے والے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ وہ مہسا امینی کی موت کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج کو جبر سے دبانے کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔

پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے: امریکی صدر کا الزام

سیاسیات- امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی تقریر میں پاکستان کا حوالہ دیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس، چین کا حوالہ دیتے پاکستان کو لپیٹ میں لیا۔

امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔

قومی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پر پولنگ کل ہوگی

سیاسیات- اسمبلی کے 8 اورپنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پرپولنگ کے لیے میدان  کل  سجے گا جہاں کئی نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

این اے 22 مردان کی نشست پی ٹی آئی کے علی محمد خان کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، ضمنی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود اس حلقے سے امیدوار ہیں، این اے 22 پر جے یو آئی کے مولانا قاسم اور جماعت اسلامی کے عبدالواسع عمران خان کے مدمقابل ہیں یہاں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 184 ہے۔

این اے 24 چارسدہ کی نشست پی ٹی آئی کے امیدوار فضل محمد کے مستعفی ہونے پرخالی ہوئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس حلقے سے بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، اے این پی کے ایمل ولی خان اور جماعت اسلامی کے مجیب الرحمان بھی اہم امیدوارہیں، اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 862 ہے۔

این اے 157 ملتان کی نشست زین قریشی کےصوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد خالی ہوئی تھی، زین قریشی ضمنی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی 217  پر منتخب ہوگئے تھے، این اے 157 سے 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی اور پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ علی موسی گیلانی میں سخت مقابلہ متوقع ہے، تحریک لبیک کے امیدوار طاہر احمد اور 5 دیگر آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

این اے 108فیصل آبادکی نشست پی ٹی آئی رکن اسمبلی فرخ حبیب کے مستعفی ہونے پرخالی ہوئی، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان خود اس حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، مسلم لیگ (ن)  کے ٹکٹ پر عابد شیر علی پی ڈی ایم کے امیدوار کے طور پر عمران خان کے مد مقابل ہیں ۔

Friday, October 14, 2022

🎙️تازہ ترین🎙️

🔖آخر کے تین سے چار ماہ اسٹیبشلمنٹ ہمارے ساتھ نہیں تھی، عمران خان

🔖افغان طالبان کی حکومت فوری تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ زیرغورنہیں، پاکستان

🔖وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل

🔖پی پی قیادت کا اعتزاز احسن کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

🔖برطانیہ کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلیے مزید 10ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان

🔖مودی سرکار نے کھلی چھوٹ دیدی، ہندو انتہا پسندوں کا ایک اور مسجد پر دھاوا

🔖وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال

🔖عام انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہی ہوں گے، وفاقی حکومت کا اعلان

🔖جیسا اقتدار ابھی ملا اگر ایسا ملا تو حکومت قبول نہیں کروں گا: عمران خان

🔖لال مسجد کے باہر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

🔖ٹی 20 ورلڈکپ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، فخر زمان کی اسکواڈ میں واپسی

سوات، شمالی علاقوں میں دوبارہ 2009 جیسے حالات پیدا ہورہے ہیں،وزیر دفاع

 سیاسیات- وزیر دفاع خواجہ آصف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کے پی کے میں سوات اور شمالی علاقہ جات میں 2009 اور 2010 کے حالات واپس پیدا ہورہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سوات میں کسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتا، ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم کے پی کے میں سوات اور شمالی علاقہ جات میں دوہزار نو دوہزار دس کے حالات واپس پیدا ہورہے ہیں۔

وزیردفاع نے کہا کہ اس کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں اور عوام خود اب ساری صورتحال پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، دہشت گردی اور انتہا ہسندی کے خلاف عوام کا سڑکوں پر نکل آنا بہت حوصلہ افزا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوات کی صورتحال بنیادی طور پر وہاں کی حکومت کی ناکامی ہے۔

رہنما مسلم لیگ نواز کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ صورتحال پر قابو پالیا جائے گا، ہم نے اپنے کئی فوجی جوانوں کی قربانیاں دی ہیں، سیکیورٹی کے معاملے میں سیاسی بحث نہیں ہونی چائیے اور اب تو فوج خود کہہ رہی ہے ہم نیوٹرل ہیں۔

آرمی چیف کے معاملے پر خواجہ آصف نے کہا کہ آئین کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی

ارکان کا اپنی پارٹی سے انحراف سیاسی جماعت کے آئینی حقوق کے خلاف ہے، سپریم کورٹ

 سیاسیات- سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

 سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ اکثریتی فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا ہے جو 95 صفحات پر مشتمل ہے۔

فیصلے کا آغاز چیف جسٹس مارشل کے قول سے کیا گیا ہے جس میں  بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس مارشل نے ایک بار کہا کہ ’’ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمارا کام صرف آئین کی تشریح کرنا ہے‘‘۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منحرف رکن کا پارٹی ہدایات کے خلاف دیا گیا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہوگا، منحرف رکن کی نااہلی کی مدت کا تعین پارلیمنٹ کرے، آئین میں پارٹی ہدایات کے لیے پارلیمانی پارٹی کا ذکر ہے پارٹی ہیڈ کا نہیں، اراکینِ پارلیمنٹ کو اظہارِ رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اظہارِ رائے کی اس آزادی کا استعمال آرٹیکل 63 اے کی روشنی میں ووٹ ڈالتے ہوئے نہیں ہوسکتا، صدارتی ریفرنس کے قابلِ سماعت ہونے پر اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کرتے ہیں، صدارتی ریفرنس پر اٹھائے گئے اعتراضات کے جوابات وکلاء محاذ کیس میں سپریم کورٹ پہلے بھی دے چکی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم یا وزیراعلیٰ پارلیمانی پارٹی میں اعتماد کھو بیٹھے تو اسے عدم اعتماد یا اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، رکن اسمبلی کا پارٹی ہدایات کے خلاف ووٹ ڈالنا پارلیمانی جمہوری نظام کے لیے تباہ کن ہے، ارکان اسمبلی کے اظہارِ رائے کے حق کو وکلا محاذ کیس میں بھی تحفظ دیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق ارکان اسمبلی ووٹ کے معاملے پر پارٹی کے اندر بحث، اتفاق یا عدم اتفاق کر سکتے ہیں، جب معاملہ ووٹ ڈالنے کا آئے گا تو پھر صورتحال مختلف ہوگی، ووٹ ڈالتے وقت آرٹیکل 63 اے کے تحت پارلیمانی پارٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

فیصلے میں یہ دلیل دی گئی ہے کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہ کرنے سے پارلیمانی پارٹی میں آمریت کو فروغ فروغ ملنے کی دلیل سے ہم متفق نہیں ہیں، پارٹی پالیسی کے خلاف ڈالے گئے ووٹ کو شمار کرنا جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے۔

فیصلے کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے آئین میں دیے گئے حقوق برابر ہیں، تمام سیاسی جماعتیں آئین کی نظر میں برابر ہیں، چھوٹی جماعتوں کو بھی کام کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے، ارکان کا منحرف ہونا سیاسی جماعتوں کی سالمیت اور ہم آہنگی پر براہ راست حملہ ہوتا ہے، ارکان کا جماعت سے منحرف ہونا سیاسی پارٹی کے آئینی حقوق کے خلاف ہے، ارکان کا منحرف ہونا نہ روکا گیا تو سیاسی جماعتوں میں منصفانہ مقابلہ نہیں ہوسکے گا۔

یاد رہے کہ اس تشریح میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب نے منحرف رکن کا ووٹ شمار نہ کرنے کا فیصلہ دیا تھا جب کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے اکثریتی فیصلہ سے اختلاف کیا تھا اور کہا تھا کہ منحرف رکن کا ووٹ گنتی میں شمار کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 5 نئے اضلاع بنانے کی منظوری دیدی

 سیاسیات- وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پرویز الہی کا کہنا ہے کہ سال 2018ء میں حافظ عمار یاسر کے بڑے جلسے میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا، 2005ء میں تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان ایم این اے خواجہ شیراز کے بہت بڑے جلسے میں کیا تھا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب تونسہ اور تلہ گنگ کو ضلع بنا نے کی منظوری بھی میں نے دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مری، وزیر آباد اور کوٹ ادو کو بھی ضلع بنانے کی منظوری دی ہے۔

دریں اثنا تونسہ شریف، مری، وزیر آباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کے اراکین اسمبلی نے اضلاع کی منظوری پر وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا ہے۔

فلسطین ہمارے ایمان و یقین کا حصہ، کبھی بھول نہیں سکتے، شہباز شریف

سیاسیات ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی، بھول نہیں سکتے، پاکستان کبھی فلسطینیوں کو بھول نہیں سکتا، فلسطین ہمارے ایمان و یقین کا حصہ ہے۔ وزیراعظم سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں قائدین کے درمیان جذباتی گفتگو ہوئی اور دونوں رہنماء گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے۔ صدر محمود عباس اور وزیراعظم شہباز شریف میں دلچسپ مکالمہ ہوا، محمود عباس نے فرط جذبات سے شہباز شریف کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام لئے۔ فلسطینی صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں، پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں، ہم نے ان کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔

ہم پاکستان کو کبھی بھی نہیں بھولتے، ایک سو سال سے ہم پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھولے، مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے، ان کی دیکھ بھال پاکستان نے کی، قیام پاکستان سے پہلے سے ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے دوران آپ کی مدد کے لئے بے حد شکر گزار ہوں، ایسا نہ کہیں، فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی، بھول نہیں سکتے، پاکستان کبھی فلسطینیوں کو بھول نہیں سکتا، آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔ فلسطین ہمارے ایمان و یقین کا حصہ ہے، فلسطین ہمارے دل میں ہے، آج کی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرنے والے راہنماﺅں میں آپ شامل ہیں، آپ کی حمایت اور جذبے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پیپلزپارٹی کا اپنے بانی رکن اعتزاز احسن کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

سیاسیات- پیپلزپارٹی نے اپنے بانی رکن اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی آج ہی سفارشات پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو بھجوائے گی۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹوکمیٹی کے آج اجلاس میں اعتزاز احسن کےبیانات کےخلاف قرارداد منظورکی جائے گی، انہیں پنجاب ایگزیکٹوکمیٹی کی طرف سے شوکاز  نوٹس بھی بھجوایا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ آصف زرداری کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

نشتراسپتال کی چھت سے درجنوں گلی سڑی لاشیں برآمد


سیاسیات- ملتان کے نشتر اسپتال میں لاوارث لاشوں کو چھت پر پھینکنے اور بے حرمتی کرنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ملتان میں واقعے نشتر اسپتال کے مردہ خانے کی چھت پر درجنوں لاوارث لاشیں نظر آرہی ہیں جو انتہائی خراب حالت ہیں۔

چھت پر لاوارث لاشوں کی نشاندہی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری زمان گجر نے کی تھی جس کے بعد اسپتال میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
لاشیں برآمد ہونے کے دلخراش واقعے پر ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر سجاد مسعود نے بیان جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ کھلے آسمان کے نیچے پڑی ہوئی لاشوں کے معاملے پر ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ڈاکٹر سجاد نے کہا کہ جو لاشیں چھت پر کھلے آسمان تلے موجود تھیں انہی کے حوالے سے مختلف انکوائری کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں ویسے 4 سے 5 سال پرانی لاش کو طلبہ کو پڑھانے کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے۔

ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے درجنوں لاشیں ملنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نشتر ہسپتال کی چھت پر لاوارث لاشوں کی تعداد 4 تھی اور بتایا کہ قدرتی طور پر خشک کی گئی لاشیں طلبہ کی پڑھائی کے لیے ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ چھت سے لاشیں ملنے کے دلخراش واقعے پر سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی سرگرم تھی کہ لاشوں کو گدوں اور چیلوں کے کھانے کیلئے چھت پر رکھا گیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے نشتراسپتال کی چھت پر لاوارث لاشیں پھینکنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

واقعے کی مکمل تحقیقات کے لئے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے چھ رکنی انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ایڈیشنل سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر مزمل بشیر کمیٹی کی سربراہی کریں گے، کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ کا پتا نہ لگایا جاسکا، تمام پاور پلانٹس بھی بحال نہ ہوسکے

سیاسیات - ملک میں گزشتہ روز ہونے والے بریک ڈاؤن کے بعد تاحال تمام پاور پلانٹس بحال نہ ہوسکے جب کہ 24 گھنٹوں کے بعد بھی خرابی کا پتا نہ لگایا جاسکا۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی( این ٹی ڈی سی ) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 سال کے دوران یہ بجلی کا 16واں  بڑا بریک ڈاؤن ہے، تمام پاورپلانٹس ابھی تک فعال نہیں ہوسکے ہیں اور ملک میں بجلی کاساڑھے 4 ہزار میگاواٹ شارٹ فال برقرار ہے۔

این ٹی ڈی سی  کا بتانا ہے کہ پاورپلانٹس سے بجلی آہستہ آہستہ سسٹم میں واپس آرہی ہے جس کی وجہ سے شہروں میں4 اور دیہی علاقوں میں 12گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے    تاہم دوپہر3 بجےکے بعد صورتحال واضح ہوجائےگی۔

ذرائع کے مطابق  یہ بجلی کا بڑابریک ڈاؤن تھا جس پر 24 گھنٹے بعد بھی مکمل قابو نہیں پایا جاسکا، خرابی کاپتا لگانےمیں ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 10سال کےدوران  یہ 16 واں بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کے باعث گرڈاسٹیشنز پر فریکوئنسی ایشوبرقرار ہے۔

دوسری جانب پاور ڈویژن کے  اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ ملک کےجنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی آئی جس سے پاورپلانٹس مرحلہ وارٹرپ ہو رہے ہیں،  بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ آرہی ہے، خرابی دور کرکے بجلی جلد بحال کردی جائےگی۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ  جنوبی پاور سسٹم میں خرابی کی وجہ تلاش کی جارہی ہے، بجلی کا نظام جلد ہی بحال کردیا جائےگا۔ 

علاوہ ازیں واپڈ اذرائع کا کہنا ہے کہ گڈو تھرمل پاور میں فنی خرابی کے باعث تمام 6 یونٹ ٹرپ کرگئےہیں اور 832 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے، جیکب آباد، شکارپور، سبی، دادو، راجن پور، رحیم یار خان اور گھوٹکی کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق جنوبی پنجاب میں فالٹ سے لیسکوسسٹم پرعارضی لوڈ پڑا تھا، این ٹی ڈی سی سسٹم میں فالٹ سے 2 گرڈاور 20 فیڈرزبندہوگئے تھے جنہیں لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے بحال کردیا گیا ہے۔

پاکستان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

کرائسسٹ چرچ: سہ فریقی سیریز کے فائنل میں محمد نواز اور حیدر علی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 59، گلین فلپس 29، مارک چیمپمن 25، ڈیون کانوے 14 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستانی بالرز نے میچ کے اختتامی لمحات نے شاندار بالنگ کا مظارہرہ کیا اور آخری 5 اوورز میں محض 33 رنز دیئے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابراعظم 15، محمد رضوان 34 جبکہ شان مسعود 19 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم محمد نواز کی مزاحمتی اننگز کھیلتے ہوئے 22 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔

نوجوان بیٹر حیدر علی نے 31 جبکہ افتخار احمد 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کیوی بالرز کی جانب سے مچل بریسول نے 2 جبکہ اِش سودھی، ٹم ساؤتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Thursday, October 13, 2022

اقوام متحدہ میں روس کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ، پاکستان نے حصہ نہیں لیا

سیاسیات- بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں روس کی جانب سے یوکرینی علاقوں کے انضمام کے خلاف پیش کی گئی قرارداد میں پاکستان نے ووٹنگ کرنے سے اجتناب کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین کے علاقے روس میں ضم کرنے کے عمل کی مذمت میں رائے شماری کی تھی۔

رائے شماری میں 143 ممالک نے اس قرارداد کی حمایت میں جبکہ پانچ نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ 35 ممالک نے اس رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جن میں روس، انڈیا، جنوبی افریقہ اور پاکستان شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ چار علاقے روس اور جزیرہ نما کرائمیا کے درمیان ایک اہم زمینی راہداری بناتے ہیں، جسے ماسکو نے 2014 میں ضم کیا تھا۔ مجموعی طور پر، یہ پانچوں علاقے یوکرین کا تقریباً 20 فیصد حصہ بنتے ہیں۔

امریکہ، سعودی عرب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے پر ناراض، تعلقات پر نظرِثانی کا عندیہ

سیاسیات- ہفتے اوپیک پلس ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے بعد امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات پر نتائج مرتب ہوں گے۔

سی این این کے جیک ٹیپر کے ساتھ ایک انٹرویو میں جو بائیڈن نے کہا کہ وہ ان آپشنز پر فی الوقت بات نہیں کریں گے، جو زیرِ غور ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے کہا کہ پالیسی پر نظرِثانی کی جائے گی مگر اُنھوں نے نہ کوئی عرصہ معین کیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ نظرِثانی کون کرے گا۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکہ ’آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں‘ صورتحال پر گہری نظر رکھے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے اوپیک پلس ممالک کو قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ وہ پیداوار میں کمی نہ کریں تاہم اس کے باوجود اوپیک پلس نے پیداوار میں کمی کا اعلان کر دیا۔

امریکہ نے سعودی عرب پر روس کے سامنے جھکنے کا الزام عائد کیا ہے جسے یوکرین پر حملے کے بعد روسی تیل کی قیمتوں پر مغرب کی جانب سے حد مقرر کرنے پر اعتراض ہے۔

عمران خان کو 100فیصد سچا مانتا ہوں، وہ کہہ رہے ہیں کہ سازش ہوئی ہے تو ہوئی ہے، ڈاکٹر عارف علوی

سیاسیات ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ساری زندگی عمران خان کو سچا آدمی پایا، عدالت کو خط میں جو شبہات لکھے، ان پر یقین ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں صدر پاکستان نے سائفر سے متعلق دیئے گئے بیان پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ سائفر سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا، ایک بڑے اخبار نے مجھ سے منسوب کرکے ہیڈ لائن لی کہ عمران خان مایوس ہوگیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بات کو جب سیاق سے ہٹ کر دیکھیں گے تو اس کو اپنا مطلب دینگے، میڈیا ایسا ہی ہے، مجھ سے پوچھ ہی لیا ہوتا کہ میری گفتگو کا مطلب کیا ہے؟ میرا مطلب واضح تھا کہ عمران خان غصے میں تھے، اسی لیے عوام کے پاس گئے۔ صدر پاکستان نے شکوہ کیا کہ کل ہر ٹاک شو میں یہ بحث تھی کہ عارف علوی نے کہا کیا؟ زیادہ تر لوگوں نے میرا انٹرویو کم اور تبصرے زیادہ دیکھے۔

اپنے خصوصی انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ جب عمران خان نے سائفر پر خط لکھا تو قائل ہوا اور اسی لیے انتہائی سنگین معاملہ سپریم کورٹ بھیجا، میرا یقین اب بھی ہے کہ سائفر پر تحقیقات ہونی چاہیئے، زندگی بھر عمران کو سچا پایا ہے، سائفر اگر عمران خان کا بیانیہ ہے تو سچا بیانیہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر میں سمجھتا ہوتا کہ سازش نہیں ہوئی تو سپریم کورٹ کیوں بھیجتا؟ میں نے سپریم کورٹ کو لکھے خط میں دلائل بھی دیئے تھے، عمران خان کہہ رہے ہیں تو میں بھی قائل ہوں کہ سازش ہوئی ہے، سمجھتا ہوں کہ اس معاملے پر شواہد کا جائزہ لینا چاہیئے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 100فیصد سچا مانتا ہوں، وہ کہہ رہے ہیں کہ سازش ہوئی ہے تو ہوئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ کا نئے وفاق المدارس بنانے کا تجربہ ناکام رہا، علامہ مرید نقوی

سیاسیات ۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے جامعتہ المنتظر میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چاروں مکاتب فکر اور جماعت اسلامی سمیت پانچ وفاق المدارس اتحاد تنظیمات مدارس کے پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔ نئے مدارس کی تشکیل کا مقصد تقسیم کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ اسٹیبلشمنٹ نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے نئے وفاق تشکیل دیئے تاکہ اسلامی تعلیمی بورڈز کی قوت کو تقسیم کیا جا سکے مگر وہ تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔ وفاق المدارس کی پانچوں تنظیمیں متحد ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ رجسٹریشن سمیت تمام معاملات حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کو سیاست میں حصہ لینا چاہیے، ان کی سیاست میں دلچسپی ہے لیکن الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

علامہ مرید نقوی نے کہا کہ نصیریت کے نام پر قرآن اور سیرت محمد و آل محمد کے خلاف منبر حسینی سے جو باتیں کی جا رہی تھیں وہ جہالت پر مبنی ہیں، مکتب اہلبیتؑ کو بدنام کرنیوالے جاہل سازشی عناصر کیخلاف خود اہل تشیع عوام نے مقدمات درج کروائے، جس کی وجہ سے جہالت کا مظاہرہ جو کیا جا رہا تھا وہ کم ہو گیا ہے۔ اس کے باوجود علماء اور عوام بیدار ہیں جب بھی اسلام اور شیعہ عقائد کیخلاف کوئی بات کرے گا تو اس کے دفاع کیلئے ہم موجود ہیں۔ انہوں نے مرحوم قاضی نیاز حسین نقوی کی اسلامی ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق نائب صدر وفا ق المدارس بارے اہلسنت علماء سے تعریفی باتیں سن کر خاصی حیرت ہوئی۔ صحافیوں نے جامعة المنتظر کے مختلف شعبہ جات اور وفاق المدارس کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ایک لاکھ سے زائد کتب کے ذخیرے پر مشتمل لائبریری میں کافی دلچسپی لی جہاں مختلف علمی موضوعات پر کتب رکھی گئی ہیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا گیا کہ لائبریری میں کل 75 تفاسیر قرآن موجود ہیں جن میں 40 شیعہ اور باقی 35 سنی مفسرین کی تحریر کردہ ہیں۔یہاں مولانا صفدر حسین نجفی کا ہاتھ سے تحریر کردہ تفسیر نمونہ کے ترجمے کا مسودہ، 1964 سے قومی اخبارات جامعة المنتظر کا پہلے حوزہ اور اب المنتظر کے نام سے ماہنامے کی کاپیاں بھی موجود ہیں۔ مولانا زاہد عباس کاظم نے بتایا کہ لائبریری میں موجود کتب سے نہ صرف جامعہ کے طلباء مستفید ہوتے ہیں بلکہ پنجاب یونیورسٹی سمیت مختلف جامعات کے طلباء و طالبات بھی تحقیق کیلئے آتی ہیں۔ ان دنوں پنجاب یونیورسٹی کی ایک طالبہ تفسیر نمونہ پر پی ایچ ڈی مقالے کیلئے تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے سنی علماء کی شیعہ لائبریری میں موجود کتب بارے سوال کے جواب میں کہا کہ تعصب کا شکار لائبریری کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ المنتظر لائبریری میں اسلام کے مخالف مذاہب کی کتب بھی موجود ہیں۔ اہلسنت علماء مولانا مودودی، مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا طاہرالقادری اور دیگر مصنفین کی کتب بھی موجود ہیں