فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یمن میں
اسلامی مزاحمتی گروہ انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمن فوج
کو روز بروز مزید طاقتور بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے جمعرات کے روز
الحدیدہ میں منعقدہ فوجی پریڈ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یہ پریڈ ہمارے
دشمنوں کیلئے اہم پیغام کی حامل ہے۔ سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ ہماری فوجی
پریڈوں کا مقصد اپنے عوام کو تحفظ کی یقین دہانی کروانا ہے۔ انہوں نے کہا:
"جو فوجی پریڈیں منعقد ہوئی ہیں، وہ ہماری مسلح افواج کے کچھ حصوں نے انجام
دی ہیں، کیونکہ اس وقت ہمارے دسیوں ہزار فوجی محاذ جنگ پر موجود ہیں۔"
انصاراللہ کے سربراہ نے کہا: "ہماری مسلح افواج غدار عناصر سے پاک ہونے کے
بعد ہزاروں صادق اور باایمان فوجی افسران پر مشتمل ہیں۔"
سید عبدالملک الحوثی نے کہا: "ہماری فوج اپنی ذمہ داریاں نبھا
رہی ہے اور مختلف میدانوں میں اپنی اعلیٰ صلاحیتیں ظاہر کرچکی ہے۔ ہماری فوج نے
بخوبی ملک کا دفاع کیا ہے۔" انہوں نے کہا کہ ہماری فوج اپنی جنگی مہارتوں کو
بہتر سے بہتر بنا رہی ہے اور نیوی، ایئرفورس، بری افواج، میزائل طاقت اور فوجی
سازوسامان کے شعبوں میں ترقی کر رہی ہے۔ انصاراللہ کے سربراہ نے کہا: "ہماری
فوجی طاقت ملک کی حفاظت کیلئے ہے۔ ہمارے دشمنوں نے ہماری فوجی طاقت ختم کرنے کیلئے
ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا، لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔" انہوں نے اس
بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج یمن کے دشمن بہت بڑے بحران کا شکار ہوچکے ہیں کہا:
"دشمن ہمیں اپنے اصولی موقف سے ہٹانے میں ناکام رہے ہیں اور ہم امت مسلمہ خاص
طور پر مسئلہ فلسطین پر پوری طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔"
Siasiyat Times is the most trusted source of Political News, Government News, Entertainment News, Lifestyle News, Cricket News, News Headlines, Breaking News, And Religious Islamic News for Pakistanis & Overseas Pakistanis.
Today news
-
Friday 02-9-2022 کابل : افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔ افغان میڈی...
-
Friday 26-8-2022 حضرت ایت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی نے حالیہ بارشوں سے پاکستان بهر خصوصا سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی ، جانی اور م...
-
Saturday 03-9-2022 امر یکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک جائزہ ٹیم جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گی جو یہ دیکھے گی کہ کس طرح محکمۂ دفاع (پینٹ...
-
Saturday 27-8-2022 بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 241 تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی انتظامی...
-
Thursday 01-9-2022 ایران نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے امدادی سامان بھیج دیا۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے م...
-
سیاسیات- وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی منظوری دے دی...
-
Saturday 03-9-2022 سیہون شریف : دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہزاروں افراد پھنس گئے، سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، ...
-
سیلاب کی تباہ کاری: پاکستان میں دو لاکھ مکانات تباہ، 903 اموات Thursday 25-8-2022 پاکستان نے بین الاقوامی برداری سے حالیہ مون سون سیز...
-
سیاسیات- ملتان کے نشتر اسپتال میں لاوارث لاشوں کو چھت پر پھینکنے اور بے حرمتی کرنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پ...
-
قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان wednesday 24-8-2022 قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا...
Saturday, September 3, 2022
یمن فوج کو روز بروز طاقتور بنائیں گے، سید عبدالملک الحوثی
Saturday 03-9-2022
Labels:
بین الاقوامی خبریں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment