Today news

Sunday, September 4, 2022

سیہون شریف کی آبادی کو بچانے کیلیے منچھر جھیل میں کٹ لگادیا گیا

Sunday 04-9-2022

 حیدرآبادسندھ حکومت نے سیہون اور بھان سعید آباد کو بچانے کے لیے منچھر جھیل میں کٹ لگادیا جس کے بعد متاثرہ افراد کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیہون اور بھان سعید آباد کو بچانے کے لیے کٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، کٹ لگانے سے ایک لاکھ 25 ہزار افراد شدید متاثر ہوں گے، لوگوں کو نکالنے کے لیے پوری سرکاری مشینری لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کٹ لگانے سے 5 یونین کونسلز متاثر ہوں گی، وزیر اعلی سندھ کا علاقہ واہڑ بھی بری طرح متاثر ہوگا، کٹ سے بوبک، اراضی، جعفرآباد اور یوسی چنہ شدید متاثر ہوں گی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اپنے آبائی علاقے پہنچ گئے ہیں، سیلاب سے تاحال سندھ میں 563 اموات ہوچکی ہیں اور 2 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

سندھ حکومت نے اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے منچھر جھیل میں کٹ لگادیا جس کے بعد پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، متاثرہ افراد کو بچانے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے امدادی آپریشن جاری ہے۔

No comments: