Today news

Sunday, September 18, 2022

اربعین حسینی، دو کروڑ سے زاِئد زائرین کربلا پہنچے


سیاسیات- حرم حضرت اباالفضل العباس (ع) کی رپورٹ کے مطابق اس سال اربعین حسینی پر کربلا پہنچنے والے زائرین کی تعداد21,198,640 (2 کروڑ 11 لاکھ 98 ہزار 640) تھی۔ یہ تعداد گذشتہ 6 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ زائرین کی آمد کے اعداد و شمار کیئے کربلا کے چار مرکزی دروازوں پر الیکٹرونک کیمرے لگائے گئے تھے جہاں سرشماری (electronic headcount) کا عمل یکم صفر سے اربعین کے دن 12:00 بجے ظہر تک جاری رہا۔ 

اربعین مرکزی سیکریٹریٹ کے مطابق کربلا پہنچنے والے ایرانی زائرین کی تعداد 35 لاکھ تھی۔ (اگرچہ اس بار 50 لاکھ زائرین متوقع تھے تاہم بے پناہ رش اور دیگر مسائل کے باعث حکومت ایران کو کچھ دن بارڈرز بند کرنا پڑا جس کی وجہ سے زائرین کی ایک بڑی تعداد کربلا نہیں پہنچ سکی۔


No comments: