سیاسیات- قائد ملت جعفریه پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فرزند رسول سید
الشہداء امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ
محسن انسانیت نواسہ رسول اکرم حضرت امام حسینؑ کی ذات اور آپ کے اہداف آفاقی ہیں،
دین اسلام کی سربلندی، انسانی عزت و شرف اور حقوق انسانی کی فراہمی و بحالی کی لہو
رنگ جدوجہد امام عالی مقامؑ کی عظیم قربانی کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
دنیا بھر میں مختلف مکاتب فکر کے نہ صرف کروڑوں مسلمان بلکہ دیگر مذاہب سے تعلق
رکھنے والے افراد بھی انتہائی عقیدت و احترام سے امام عالی مقامؑ اور ان کے باوفا
اور جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد مناتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی دنیا بھر سے
بلاتفریق مذہب و مسلک کروڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں کا سرزمین کربلا پر جمع
ہوکر فرزند رسولؑ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنا اس امر کی دلیل ہے کہ
اگرچہ اس وقت انسانیت مختلف گروہوں میں بٹ چکی ہے لیکن فرزند رسول سید الشہداءؑ کی
ذات ان تمام اختلافات اور طبقات کی تقسیم سے بالاتر تمام انسانوں کے لئے نمونہ عمل
ہے، اس لئے گذشتہ چودہ صدیوں سے انسانیت آپ کی ذات سے وابستہ رہنے کو اپنے لئے شرف
اور رہنمائی کا باعث قرار دے رہی ہے اور بلا تفریق مذہب و مسلک اور خطہ و ملک آپ
کے کردار سے استفادہ کررہی ہے۔
علامہ ساجد نقوی کے مطابق عزاداری کے پروگرام اور تقاریب فکر حسینی کی
ترویج کا ذریعہ ہیں اور کسی مسلک و مکتب کیخلاف نہیں، پاکستان کے شہریوں کے آئینی
و قانونی حقوق اور شہری و انسانی آزایوں کا حصہ ہیں لہذا ان کو روکنا یا ان میں
رکاوٹ ڈالنا زیادتی اور خلاف قانون ہے، حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی
آزادیوں اور حقوق پر قدغن نہ لگائیں اور ان کی آزادیوں کی حفاظت کریں۔ انہوں نے یہ
بات زو ر دے کر کہی کہ وحی الہی کے مطابق مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور یہ
امت ایک امت ہے لہذا تمام مسالک کے جذبات کو ملحوظ خاطر رکھ کر اخوت، بھائی چارے،
باہمی احترام، برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرزند رسول سید الشہداءؑ کی فکر انگیز تحریک سے
آگاہی و آشناہی حاصل کرکے اتحاد و وحدت، مظلومین کی حمایت، یزیدی قوتوں سے نفرت کی
ارتقائی منازل طے کی جائیں، امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاریخ انسانی کے کربلا
جیسے معرکہ حق و باطل میں سرفراز و سربلند فرزند رسول سید الشہداءؑ کی تعلیمات پر
عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے اتحاد و وحدت کے ذریعہ دشمنان اسلام و پاکستان کے سامنے
سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر
اپنے زندہ و بیدار ہونے کا ثبوت دیں۔
Siasiyat Times is the most trusted source of Political News, Government News, Entertainment News, Lifestyle News, Cricket News, News Headlines, Breaking News, And Religious Islamic News for Pakistanis & Overseas Pakistanis.
Today news
-
Friday 02-9-2022 کابل : افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔ افغان میڈی...
-
Friday 26-8-2022 حضرت ایت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی نے حالیہ بارشوں سے پاکستان بهر خصوصا سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی ، جانی اور م...
-
Saturday 03-9-2022 امر یکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک جائزہ ٹیم جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گی جو یہ دیکھے گی کہ کس طرح محکمۂ دفاع (پینٹ...
-
Thursday 01-9-2022 ایران نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے امدادی سامان بھیج دیا۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے م...
-
سیاسیات- وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی منظوری دے دی...
-
Saturday 27-8-2022 بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 241 تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی انتظامی...
-
Saturday 03-9-2022 سیہون شریف : دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہزاروں افراد پھنس گئے، سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، ...
-
سیاسیات- ملتان کے نشتر اسپتال میں لاوارث لاشوں کو چھت پر پھینکنے اور بے حرمتی کرنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پ...
-
سیلاب کی تباہ کاری: پاکستان میں دو لاکھ مکانات تباہ، 903 اموات Thursday 25-8-2022 پاکستان نے بین الاقوامی برداری سے حالیہ مون سون سیز...
-
قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان wednesday 24-8-2022 قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا...
Sunday, September 18, 2022
عزاداری کے پروگرام کسی مسلک و مکتب کیخلاف نہیں بلکہ فکر حسینی کی ترویج کا ذریعہ ہیں، قائد ملت جعفریه پاکستان
Labels:
پاکستان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment