Today news

Sunday, September 18, 2022

سیالکوٹ: اربعین حسینی کے پُرامن جلوس پر شدت پسند گروه کی فائرنگ, کئی افراد زخمی


سیاسیات-  باوثوق ذرائع کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے پُرامن جلوس کے شرکاء پر ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا, شدت پسند تکفیری گروه نے جلوس عزا کو روکنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے سنگین جرم کا ارتکاب کیا, ضلع سیالکوٹ کی پُرامن فضا اور ماحول کو شدت پسندانہ اور انتہا پسندانہ قبیح روش سے آلودہ  کرنے کی کوشش کی گئی

 ذرائع کے مطابق تکفیری گروه  سے تعلق رکھنے والے چند افراد جن میں کاشف ولد محمد یوسف آف میانہ پورہ, احتشام ولد نامعلوم, خالد محمود ولد غلام رسول میانہ پورہ, زبیر ولد شفیع روڑس روڈ سیالکوٹ, مزمل ولد نامعلوم سکنہ کشمیری محلہ اقبال منزل سیالکوٹ, عمیر معاویہ ولد سید ارشد سکنہ میانہ پورہ, زین العابدین ولد تنویر سکنہ میانہ پورہ, وسیم ولد سلیم سکنہ میانہ پورہ, مولوی قیصر ولد نامعلوم سکنہ میانہ پورہ اور دیگر نامعلوم شدت پسند افراد ڈنڈے سوٹے اور آتشیں اسلحہ سے لیس تھے, جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے اربعینِ حسینی کے عزاداروں کو روک لیا اور زودو کوب کرنا شروع کردیا اور جان سے مارنے کے لئے سیدھی فائرنگ شروع کردی, جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا, سازگار پٰرامن شہر کو بد امنی کی طرف دھکیلنے کی بیہمانہ اور قابلِ مذمت حرکت کی گئی ہے,جس کا سدِباب انتہائ  ناگزیر ہے,  کیونکہ ضلع سیالکوٹ پاکستان میں کاروباری لحاظ سے اہم ٹریڈ زون کی حیثیت رکھتا ہے, بین الاقوامی ایکسپورٹ و امپورٹ میں نمایاں اہمیت کا حامل شہر ہے,  اس اہم کاروباری مرکز کو بد امنی کی طرف دھکیلنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں نبٹنا انتہائ ناگزیر ہے, مجرمان کو قرار واقعی سزا دینے میں کسی بھی کوتاہی کو مسقبل میں بہت بڑے سانحہ کی پیشن گوئی خارج از امکان نہیں ہوگی

اس پُرامن اور ترقی یافتہ شہر کو مذہبی انتہا پسندی کی دلدل میں دھکیلنے والے مذکورہ اور دیگر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے محمد اعظم ولد رمضان, غلام شبیر ولد اللہ رکھا, سید حسن علی ولد صابر حسین, مدثر علی ولد شبیر حسین, غلام عباس ولد نذیر حسین, محمد جمیل ولد منیر, علی جعفر ولد پرویز, نعیم ولد مہدی حسن, نواز ولد غلام حسین, ثقلین حیدر ولد یاسین, علی ضامن ولد اسد علی, عظمت علی ولد رحمت علی, ساکنائے مظفر پورہ سیالکوٹ, اور شہباز ولد محمد انور گنجیانوالی سیالکوٹ  زخمی ہوئے جن کو علاج معالجہ کے لئے سردار بیگم ہسپتال منتقل کردیا گی,

انتہا پسند ملزمان نے جلوس کا راستہ روک کر پُرامن اہلِ تشیع کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا 15 پر کال وصول ہونے کی صورت میں پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کے خلاف ارتکابِ جرائم ,431,  A295 ,  324 , 7ATA  . /

A1.148/149  , F1/ .  ت پ337

کی سنگین دفعات درج کر لی ہیں,  مذکورہ بالا دفعات بدست علی جواد محرر  C/796 نے محمد شبیر ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ کو مورخہ 17 ستمبر 2022 بوقت 3 بجے دن کو ابتدائی رپورٹ ارسال کردی ہے, ضلع سیالکوٹ میں اکثریتی عوام  مذہبی روادار, اعتدال پسند اور تجارت کے حوالے سے بہت اہمیت کی حامل ہے, یہاں مذہبی اور معاشی طور پر فضا کو مزید پُرامن رکھنے کے لئے علاقہ ہذ ا کی معتدل عوام کے سنجیدہ  مطالبہ کے  تحت ضلعی انتظامیہ کو مذکورہ مجرمان کے خلاف مذکورہ بالا دفعات کے تحت  سخت قانونی کاروائی کرنی چاہئے,

1 comment:

Anonymous said...

It's important to keep peace among the worst economic driven masses of the the country.