Today news

Saturday, September 3, 2022

زلفی بخاری کا برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان

 Saturday 03-9-2022

اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی کی جدوجہد کروں گا۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جینا مرنا پاکستان میں ہے،کہا جا رہا تھا کہ حکومت کے خاتمے پر پاکستان چھوڑ کر بھاگوں گا، مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،پاکستانی ہوں اور پاکستانی رہوں گا۔

زلفی بخاری کاکہنا تھا کہ ملک  کو ہماری ضرورت ہے،ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں لیکن پاکستان کی خدمت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان چھوڑ کر بھاگنے والے اسائلم لینے کیلئے کوشاں ہے، انہیں بھی پاکستان واپس آنا ہوگا،برطانوی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی ہے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر آئندہ انتخابات میں حصہ لوں گا۔

برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے زلفی بخاری کا شہریت چھوڑنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،1980 سے برطانوی شہریت رکھنے والے زلفی بخاری کاکہنا ہے کہ ان کا  پورا خاندان وہیں ہے،برطانیہ میں کاروبار کیا وہاں سے بہت کامیابیاں ملیں۔

No comments: