سیاسیات- اسلامی جمہوریہ ایران میں حالیہ دنوں میں پرتشدد واقعات اور فسادات کے
بعد آج ایران کے مختلف شہروں میں فسادات اور مذہبی مقدسات کی توہین کے خلاف مظاہرے
ہوئے اور ایرانی عوام نے اس کی شدید مذمت کی۔ دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے
بعد تہران یونیورسٹی سے ایکی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے
شرکت کی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈ اور اسی طرح رہبر انقلاب اسلامی
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر تھیں۔
مظاہرین انقلاب اسلامی اور رہبر انقلاب اسلامی کے حق میں اور منافقین اور دشمنوں
کے خلاف زبردست نعرے لگا رہے تھے۔ دارالحکومت تہران کی طرح ایران کے دوسرے شہروں
من جملہ ہمدان، زنجان، مشہد مقدس، قم، شیراز اور یزد میں بھی بڑی بڑی ریلیاں نکالی
گئیں اور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
یاد رہے کہ بلوائیوں اور شرپسندوں نےایران میں نوجوان لڑکی مھسا امینی
کی موت کو بہانہ بناکر ہنگامے کئے، عمومی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور
فائر بریگیڈ کی 23 گاڑیوں، 43 بسوں اور54 بس اسٹینڈ کو بری طرح نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک مھسا امینی کی موت سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی
کوشش کر رہے ہیں اور اس مسئلے کو لے کر تہران کے خلاف ایک عالمی محاذ کھولنے کی
کوشش کر رہے ہیں، لیکن ماضی کی طرح انہیں اس بار بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا،
اس لئے کہ ایرانی قوم ایک پیج پر ہے اور اور اسلامی انقلاب کی حامی ہے، آج ایران کے
غیور عوام نے ایک بار پھر اس کا عملی ثبوت پیش کیا۔
Siasiyat Times is the most trusted source of Political News, Government News, Entertainment News, Lifestyle News, Cricket News, News Headlines, Breaking News, And Religious Islamic News for Pakistanis & Overseas Pakistanis.
Today news
-
Friday 02-9-2022 کابل : افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔ افغان میڈی...
-
Friday 26-8-2022 حضرت ایت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی نے حالیہ بارشوں سے پاکستان بهر خصوصا سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی ، جانی اور م...
-
Saturday 03-9-2022 امر یکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک جائزہ ٹیم جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گی جو یہ دیکھے گی کہ کس طرح محکمۂ دفاع (پینٹ...
-
Thursday 01-9-2022 ایران نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے امدادی سامان بھیج دیا۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے م...
-
سیاسیات- وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی منظوری دے دی...
-
Saturday 27-8-2022 بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 241 تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی انتظامی...
-
Saturday 03-9-2022 سیہون شریف : دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہزاروں افراد پھنس گئے، سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، ...
-
سیاسیات- ملتان کے نشتر اسپتال میں لاوارث لاشوں کو چھت پر پھینکنے اور بے حرمتی کرنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پ...
-
سیلاب کی تباہ کاری: پاکستان میں دو لاکھ مکانات تباہ، 903 اموات Thursday 25-8-2022 پاکستان نے بین الاقوامی برداری سے حالیہ مون سون سیز...
-
قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان wednesday 24-8-2022 قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا...
Saturday, September 24, 2022
پرتشدد واقعات، فسادات اور مذہبی مقدسات کی توہین، پورا ایران بلوائیوں کیخلاف اٹھ کھڑا ہوا
Labels:
بین الاقوامی خبریں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment