Today news

Saturday, September 24, 2022

پنجاب حکومت نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی

 

سیاسیات- ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 5 تک کی بھرتیوں کی منظوری کا اختیار بھی وزیراعلی کے پاس ہوگا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن اپنی بھرتیاں جاری رکھے گا۔ پراجیکٹ پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئےعائد پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ نے گریڈ 1 سے 5 کی پوسٹوں پر بھرتی کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 5 تک کی بھرتیوں کی منظوری کا اختیار بھی وزیر اعلی کے پاس ہوگا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن اپنی بھرتیاں جاری رکھے گا۔ پراجیکٹ پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے عائد پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ گریڈ 5 سے اوپر کی پوسٹوں کی منظوری کیلئے کیس قائمہ کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔ قائمہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ان پوسٹوں پر بھرتی ہو سکے گی۔

No comments: