Today news

Tuesday, September 6, 2022

ایران پر عائد غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کیلئے خفیہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ناصر کنعانی

Tuesday 6-9-2022

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر عائد غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کیلئے خفیہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ناصر کنعانی نے کہا کہ وہ معاہدے کے نشر کردہ متن پر مختلف افراد کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات پر تبصرہ نہیں کریں گے جبکہ ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ جناب علی باقری ہیں، جو جاری مذاکرات میں ایرانی حکومت کی جانب سے نمائندگی کے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی سلسلہ اس وقت خفیہ حالت میں آگے بڑھ رہا ہے، لہذا ہمیں بھی اس سلسلے کو خفیہ رکھنے کا پابند رہنا چاہیئے اور مدمقابل فریق بھی اس بات پر قائم رہنے کی کوشش میں ہے۔


انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مختلف افراد کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات سے ہٹ کر، ایران ایک اچھے، مضبوط اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے کی پوری کوشش کر رہا ہے اور اس رستے پر تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، لہذا ہمیں امید ہے کہ مدمقابل فریق بھی تعمیری رویہ اختیار کرے گا۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے تاکید کی کہ اگر مدمقابل فریق بھی تعمیری رویہ اختیار کر لے تو ہم مستقبل قریب میں ہی ایک پائیدار معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔

No comments: