Tuesday 6-9-2022
شدت پسند دہشت گرد تنظیم داعش نے افغانستان کے صوبے کابل میں روسی
سفارت خانے کے باہر خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز افغان صوبے کابل میں
روسی سفارت خانے کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں روسی سفارت خانے کی جانب بڑھنے والے خودکش بمبار کو گارڈز نے گولی مار دی جس پر بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا
پیر کے روز کابل دھماکے میں روسی سفارتی عملے کے دو افراد سمیت
6 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے ۔

No comments:
Post a Comment