Today news

Friday, September 2, 2022

سیلاب: نقصان کا تخمینہ سیٹلائٹ تصاویر سے لگے گا

 Friday 02-9-2022

پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، امدادی سرگرمیوں کے بعد نقصان کا تخمینہ لگانے اور سردیوں سے قبل بحالی مکمل کرنے کے لیے جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھروں، مال مویشیوں اور انسانی جانوں کے نقصان کا سروے پانچ ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اس عمل کو شفاف بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق سیلاب سے قبل ان علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر دیکھ کر سیلاب کے بعد ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔

اس کے علاوہ ہر ضلعے کے مقامی اربن یونٹ کے ذریعے مقامی کمیٹیوں سے بھی مدد لی جائے گی۔

ڈیرہ غازی خان انتظامیہ کے مطابق ’سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے لیے متاثرین کی جانب سے نقصان کے بارے بڑھا چڑھا کر معلومات دینے اور کم نقصان زیادہ ظاہر کرنے کے دعوے تسلیم نہیں ہوں گے۔‘

’حقائق کے مطابق نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا تاکہ حق داروں کو بحالی کے لیے معقول رقم فراہم کی جا سکے۔‘

متاثرین کے مطابق ’جن کا سب کچھ سیلاب میں بہہ گیا وہ ثبوت کہاں سے لائیں گے اس لیے حکومت کو ان کی بات پر یقین کرنا چاہیے۔‘

No comments: