سیاسیات- صدر وولودی میر زیلنسکی نے ایک ویڈیو خطاب میں روس کو ڈرون فراہم کرنے کے ایرانی فیصلے کو ’برائی کے ساتھ تعاون‘ قرار دیا
یوکرین نے روس کو ڈرون فراہم کرنے کے ایرانی فیصلے کے پیش نظر تہران
سے سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرینی صدر وولودی میر زیلنسکی
نے جمعے کو ایک ویڈیو خطاب میں روس کو ڈرون فراہم کرنے کے ایرانی فیصلے
کو ’برائی کے ساتھ تعاون‘ قرار دیا
یوکرین اور امریکہ نے ایران پر روس کو ڈرون فراہم کرنے کا الزام لگایا
ہے، تاہم تہران اس الزام کی تردید کرتا ہے۔
صدر زیلنسکی نے کہا: ’آج روسی فوج نے اپنے حملوں کے لیے ایرانی
ڈرونز کا استعمال کیا۔ دنیا برائی کے ساتھ تعاون کی ہر مثال کے بارے میں جان جائے
گی اور اس کے اسی طرح کے نتائج ہوں گے۔‘
یوکرین میں فوجی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے جمعے کو اوڈیسا
بندرگاہ کے قریب چار شاہد 136 ’کامی کازے‘ ڈرونز سمندر میں مار گرائے۔
اخبار ’یوکرینسکا پراودا‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ فضائیہ نے الگ سے کہا کہ
اس نے پہلی بار ایک بڑے ایرانی ڈرون ’مہاجر سکس‘ کو مار گرایا ہے۔
یوکرین کی وزارت خارجہ نے پہلے کہا تھا کہ ڈرونز کی فراہمی سے ایران
کے ساتھ تعلقات کو شدید دھچکا لگا ہے۔
No comments:
Post a Comment