Today news

Sunday, September 11, 2022

زائرین کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں، رکن جی بی اسمبلی کا بلاول کو خط

Sunday 11-9-2022

پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خط لکھ کر زائرین کے مسائل کے فوری حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ خط میں بلاول سے کہا گیا ہے آپ کو ایک انتہائی اہمیت کے حامل اور حل طلب مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ یہ ایام عزا ہے اور امام حسین علیہ السلام کی چہلم کے سلسلے میں دنیا بھر سے زائرین پہنچتے ہیں، کئی عرصے سے دنیا میں COVID کی وجہ سے بارڈرز بند رہے جسکی وجہ سے اس دفعہ ویزا پالیسی کافی سخت ہوئی ہے۔ جس سے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے تشریف لے جانے والے ہزاروں کی تعداد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے زائرین بارڈر پر اور اسلام آباد میں پھنسے ہوئے ہیں۔ لہٰذا ان زائرین کربلا کی مشکلات اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ جناب سے استدعا کرتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے ان زائرین کے لئے خصوصی توجہ دیکر ویزا دلانے کے لئے خارجہ امور کے ذریعے کردار ادا کریں۔ تاکہ زائرین بروقت کربلا معلی پہنچ سکیں

No comments: