Today news

Monday, September 5, 2022

سیلاب؛ 28 ٹرینوں کا ’’پہیہ جام‘‘ خسارہ 11 ارب سے بڑھ گیا

 Monday 5­­-9-2022

لاہورسیلابی پانی سے ٹریک اور پلوں کو پہنچنے والے نقصان سے اپ اینڈ ڈاؤن 28 ٹرینوں کا پہیہ بیک وقت رکنے سے بڑھتے دنوں کے ساتھ ریلوے کا خسارہ 11ارب روپے سے بھی بڑھ گیا ہے۔

ریلوے ٹریک پر سیلابی پانی موجود ہونے کے باعث مسافر ٹرین آپریشن مزید 5 روز کیلئے تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ کوئٹہ سیکشن پر ہرک سٹیشن پر ریلوے پل ٹوٹنے سے آئندہ دو ماہ تک بحال ہوگا۔

سیلابی پانی سے ریلوے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کو پہنچنے والے شدید نقصان کی وجہ سے ٹرین آپریشن مکمل طور پر معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ لاہور، سکھر، کراچی،سبی اور کوئٹہ ڈویژن کے درمیان مسافر ٹرین آپریشنز معطل ہیں۔ سیلابی ریلوں سے قبل ٹرینوں کے ساتھ کراچی اور کوئٹہ ڈویژن گیا ٹیکینکل، الیکٹریکل اور میکینکل عملہ وہاں پھنس کر بیمار ہو گیا ہے۔

سی ای او ریلوے کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریلوے ٹریکس اور پلوں سے سیلابی پانی اترنے تک ٹرینیں نہیں چلائیں گے۔

No comments: