Today news

Friday, August 26, 2022

پاکستان، اداروں کیخلاف بیان؛ مولانا فضل الرحمٰن، رانا ثنا، نواز شریف، زرداری پر مقدمہ درج

Friday 26-8-2022

ڈی آئی خاناداروں کے خلاف بیانات کی بنیاد پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن و دیگر کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج کردیا گیا۔

مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، کیپٹن صفدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے چند روز قبل مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کردی تھی۔

صوبائی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تحریری شکایت پر مقدمات کے اندراج کا اختیار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو تفویض کیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کا سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اعلان کرتے ہوئے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لئے عطیہ کر دی۔

کابینہ کے تمام ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی ، ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کی متاثرین سیلاب کی مدد کی اپیل پر تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

 

No comments: