Today news

Tuesday, August 30, 2022

ایران مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، محمد رضا ناظری

Tuesday 30-8-2022

پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی پر دلی طور پر اپنے پاکستانیوں بھائی سے تعزیت کرتے ہیں، ایران آج بھی مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور میں ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ لاہور چیمبر آف کامرس میں حج آرگنائزر اور چیئرمین ریلیجس ٹورازم سٹیڈنگ کمیٹی لاہور چیمبر آف کامرس الحاج منظور حسین جعفری کی جانب سے دیا گیا تھا۔ تقریب میں صدر لاہور چیمبر میاں نعمان کبیر، چیئرمین ہوپ امتیاز الرحمن چودھری، پروفیسر اخلاق شمسی، علامہ محمد احسن اکبر، سید ابن حسن، عشرت حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کیساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایرانی بھائی ہر طرح ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اور آج ہمارا یہ دوسرا گھر مشکل میں ہے، جسے تنہا نہیں چھوڑیں گے، پوری پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ منظور حسین جعفری نے کہا عراقی اور ایرانی ویزہ کے سلسلے میں جو مسائل ہیں وہ حل کئے جائیں۔ زائرین کو بہت سے مشکلات کا سامنا ہے، اس حوالے ایران بھی تعاون کرے اور عراقی حکومت سے بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ زمینی راستے کھولے جائیں۔

 

No comments: