Today news

Thursday, August 25, 2022

بین الاقوامی خبریں

ایران کے متحدہ عرب امارات اور کویت سے سفارتی تعلقات بحال، سعودی عرب سےبات چیت جاری

Thursday 25-8-2022


ایران اور مغربی ملکوں کے درمیان جوہری مذاکرات کے حوالے سے مثبت اشاروں کے دوران ، متحدہ عرب امارات اور کویت دونوں نے تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات خاموشی سے بحال کر لیے ہیں۔ ایران کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر بات چیت بھی مثبت سمت میں جا رہی ہے۔

تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی سطح پر تجدید تعلقات کی بات چیت پر خطے کے ممالک کی نظریں مرکوز ہیں۔ ایران ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات 2016 میں سعودی شیعہ عالم نمر النمر کی پھانسی کے بعد منقطع ہو گئے تھے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مثبت علاقائی ماحول سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی ممکنہ بحالی کی امید کو تقویت دے رہا ہے۔عراق اور عمان دونوں نے تہران اور ریاض کے درمیان غیر سرکاری مذاکرات کی ثالثی میں مدد کی ہے۔

کنعانی کہتے ہیں کہ ایران نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں اور اس نے سعودی عرب کی جانب سے جوابی اقدامات کو دیکھا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ہم پر امید ہیں کہ مثبت علاقائی فضا میل جول اور بات چیت کے راستے کو فروغ دے رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنگین اختلافات اور کٹھن مسائل اب بھی تہران اور ریاض کو تقسیم کرتے ہیں لیکن مذاکراتی راستے پر 'مثبت اقدامات' کیے گئے ہیں۔

 

 

 

 


No comments: