Today news

Sunday, August 28, 2022

برطانیہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلیے ڈیڑھ ملین پاؤنڈز امداد کا اعلان

Sunurday 28-8-2022

 اسلام آبادپاکستان میں سیلاب سے نقصانات کے باعث برطانیہ نے امدادی سرگرمیوں کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈز کا اعلان کردیا۔

برطانوی ہائی کمیشن نے بیان میں کہا کہ اس قدرتی آفت کے مقابلے کے لئے برطانیہ امدادی سرگرمیوں کی مد میں 1.5 ملین پاؤنڈز امداد فراہم کرے گا، پاکستان میں 700,000 گھر تباہ ہو گئے ہیں، مون سون کی شدید بارشوں نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا، ملک کے جنوب میں سیلاب سے کم از کم 900 افراد کی ہلاکت کے بعد برطانیہ پاکستان کو فوری امداد فراہم کر رہا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ اقوام متحدہ رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان میں آفت کے باعث ضروریات کا جائزہ لے رہا ہے، توقع ہے کہ منگل کو اقوام متحدہ کی (پاکستان کی امداد کے لئے) اپیل شروع کی جائے گی۔

نمائندہ خصوصی برائے برطانوی وزیراعظم لارڈ طارق احمد نے کہا کہ ہم پاکستانی حکام کے ساتھ بھی براہ راست کام کر رہے ہیں، میں امدادی سرگرمیوں میں شامل ہر فرد کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا، ہم اس تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے، اور سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو متاثر کرتی ہے، برطانیہ فوری مدد کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈ تک فراہم کر رہا ہے۔

گزشتہ ایشیاکپ میں پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف 83 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جیسے بھارتی ٹیم نے 15 ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

No comments: