Today news

Tuesday, October 4, 2022

بیت المقدس، مسجد ابراہیم میں یہودی آباد کاروں کی ڈانس پارٹی

 

سیاسیات- یہودی آباد کاروں نے ہیبرون کی ابراہیمی مسجد کے اندر اپنی ایک مذہبی رسم کے بہانے میوزیکل پروگرام رکھا اور گانوں پر رقص بھی کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہاپسند یہودیوں کے ایک گروپ نے بیت المقدس کی مسجد ابراہیم میں میوزیکل بینڈ بلوایا اور رقص کی محفل سجائی۔ میوزیکل بینڈ کے گانوں پر یہودی رقص بھی کرتے رہے۔

انتہاپسند یہودیوں کا بیت المقدس میں مسجد ابراہیم میں میوزک کے ساتھ ڈانس، نمازیوں کو زبردستی مسجد سے نکال کر یہودیوں نے میوزک پر ڈانس کیا، عقب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزار پاک واضح نظر آ رہا ہے

عینی شاہدین نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے پہلے نمازیوں کو زبردستی مسجد سے باہر نکالا اور پھر مذہبی تقریب کے نام پر میوزیکل پروگرام کیا۔ یہودی آباد کار مسجد کے صحن میں بھی رقص کرتے رہے۔

یہودیوں کی مسجد ابراہیم میں رقص کی دل خراش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں یہودیوں کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ عقب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزار واضح نظر آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور صارفین نے شدید احتجاج کیا۔ فلسطینیوں نے یہودی آبادکاروں کی اس حرکت شرمناک قرار دیا۔

سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط

 

سیاسیات- سندھ حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمیشن کو بلدیاتی الیکشن سے متعلق خط  تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کی صورتحال کے بعد بلدیاتی الیکشن بروقت ممکن نہیں جب کہ بلدیاتی الیکشن کی سیکیورٹی کے لیے مطلوبہ پولیس نفری بھی دستیاب نہیں ہے۔

خط میں سندھ حکومت نے پولیس نفری کے حوالے سے آئی جی سندھ کے خط کا حوالہ دیا ہے ساتھ ہی سندھ حکومت نے پولیس رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ 23 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

آئندہ دنوں میں ڈالر 200 روپے سے نیچے آجائے گا، اسحاق ڈار کا دعویٰ

 

سیاسیات- وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ سارا حساب کتاب کرلیا ہے، ڈالر کی موجودہ قدر حقیقی نہیں ہے آئندہ دنوں میں ڈالر کی اصل قدر 200 روپے سے کم ہوجائے گی۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 ستمبر سے ڈالر کے مقابلے میں ہر روز روپے کی قدر بہتر ہورہی ہے جبکہ عالمی منڈی میں ڈالر بہت زیادہ مضبوط ہے لیکن اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو مزید نیچے لائیں گے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی بے قدری سے منہگائی میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے عمران خان کی ٹیم کو شرح سود میں اضافہ کرنا پڑا، کاروبار کو تقریباً 17 فیصد شرح سود پر قرضے مل رہے تھے، اس کے بلند و بالا دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

’مجھے آئی ایم ایف کے معاملات کو ہینڈل کرنا آتا ہے‘

علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے کیسے نمٹا جائے اور اب کسی کو اس حوالے سے کسی چیز کی فکر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آئی ایم ایف کے معاملات کو ہینڈل کرنا آتا ہے،اس لیے اب سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور نہ ہی کسی اور کو فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ اسحاق ڈار کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب مفتاح اسماعیل نے ایک ٹوئٹ میں حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو ’لاپروائی‘ قرار دیا تھا۔

مریم نواز کی لندن روانگی اور نواز شریف کے ہمراہ ممکنہ واپسی کی تیاریاں

 

سیاسیات- مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ہائی کورٹ کے حکم پر پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد، اُن کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کردی گئی  ہیں جب کہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مریم نواز اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آئیں گی۔

مریم نواز نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ انہیں پاسپورٹ واپس مل چکا ہے۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز رواں ماہ کے دوران ہی لندن روانہ ہو جائیں گی اور اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جن کے مطابق مریم نواز کی 2 علیحدہ پروازوں پر ٹکٹیں آج ہی بک کروائی جائیں گی ساتھ ہی پاسپورٹ سے متعلقہ بیرون ملک روانگی کے تمام قانونی تقاضے بھی مکمل کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے پاسپورٹ پر برطانیہ کا ویزا لگا ہوا ہے۔ مریم نواز تقریباً 3 سال کے بعد اپنے والد سے ملیں گی۔ وہ اپنے والد کی عیادت اور اپنی سرجری کے لیے پہلے بھی لندن جانا چاہتی تھیں۔ علاوہ ازیں مریم نواز پاسپورٹ نہ ہونے کے باعث لندن میں اپنے بیٹے جنید صفدر کی تقریبِ نکاح میں بھی شریک نہیں ہو سکی تھیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز لندن میں طویل عرصے سے التوا کا شکار اپنی سرجری کے لیے معالجین سے ملنے کے علاوہ اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ کچھ وقت گزاریں گی۔ مریم نواز اپنے والد، سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملکی سیاسی و معاشی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز لندن روانگی سے قبل پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گی اور نواز شریف کو پارٹی کی اجتماعی رائے اور سیاسی حکمت عملی پر بریف کریں گی۔علاوہ ازیں مریم نواز اپنے والد کو جلد از جلد وطن واپسی پر قائل کریں گی۔اس سلسلے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مریم نواز،  نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آئیں گی۔

سینیٹ اجلاس؛ ٹرانس جینڈر کے حقوق کے لیے ’’خنثیٰ حقوق بل‘‘ پیش

 

سیاسیات- سینیٹ میں ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کے لیے ایک نیا بل خنثیٰ حقوق کے نام سے پیش کردیا گیا جب کہ پہلے سے پیش کردہ ٹرانس جینڈر ایکٹ میں ترمیم کے لیے بھی دو بل پیش کردیے گئے۔

چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں مفت اور لازمی تعلیم کا حق ترمیمی بل 2022ء ایوان میں پیش کردیا گیا۔ بل فوزیہ ارشد نے پیش کیا جس کے بعد چئیرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

ایوان میں توشہ خانہ مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن بل 2022ء بھی پیش کیا گیا جسے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے پیش کیا اسے بھی چئیرمین نے متعلقہ کمیٹی کو بھی دیا۔ سینیٹر رانا مقبول احمد کی جانب سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹیری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء ایوان میں پیش کیا گیا اور اسے بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری کی جانب سے آئین کی دفعہ 215, 218, 228 میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا گیا جسے صادق سنجرانی نے دفعات میں ترامیم سے متعلقہ بل کمیٹی کو ارسال کردیا۔

اسی طرح مخنث افراد (ٹرانس جینڈر) ایکٹ 2022ء میں مزید ترامیم کے دو بل ایوان میں پیش کیے گئے۔ سینٹر محسن عزیز، سینٹر سید محمد صابر شاہ کی طرف سے یہ بل ایوان میں پیش کیے گئے جنہیں چئیرمین سینٹ نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

خنثیٰ افراد کے تحفظ اور بحالیٔ حقوق کا بل پیش

سینیٹ اجلاس کے دوران خنثیٰ افراد کے تحفظ ریلیف اور بحالی کے حقوق سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا گیا جسے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب پیش کیا گیا۔ بل پر بات کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ خنثیٰ افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جنہیں حقوق ملنے چاہئیں، تمام مکاتب فکر کے علماء اس بات پر متفق ہیں کہ ٹرانس جینڈر بل خلافِ قانون ہے، ایوان سے درخواست ہے کہ ٹرانس جینڈر بل کو کالعدم کیا جائے، ٹرانس جینڈر بل کی جگہ خنثیٰ حقوق بل ایوان منظور کرے۔

خنثیٰ وہ ہے جس میں مرد اور عورت دونوں کی خصوصیات ہوں

سینیٹر مشتاق احمد کے پیش کردہ بل کے مطابق خنثیٰ شخص وہ ہے جس میں مرد اور خاتون دونوں کی جینیاتی خدوخال یا پیدائشی خواہشات ہوں، خنثیٰ شخص کو میڈیکل بورڈ کی تجویز پر سرکاری محکموں بشمول نادرا میں مرد یا عورت کے طور پر رجسٹرڈ ہونے کا حق حاصل ہوگا، خنثیٰ شخص کو 18 سال کی عمر میں میڈیکل بورڈ کی سفارش پر شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لاسنس، پاسپورٹ پر بطور مرد یا عورت ہونے کا حق ہوگا۔

خنثیٰ کی جنس کے تعین کیلیے میڈیکل بورڈ بنایا جائے

بل کی شقوں کے مطابق خنثیٰ کو جنس کی دوبارہ تفویض کے لیے میڈیکل بورڈ ہوگا، میڈیکل بورڈ ہر ضلع میں ہوگا، بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر، مرد عورت جنرل سرجن، ماہر نفسیات اور چیف میڈیکل آفیسر ہوگا، خنثیٰ افراد کے ساتھ تعلیمی اداروں، ملازمت، رہائش، نقل و حرکت، رہائش میں امتیاز نہیں برتا جائے گا، خنثیٰ افراد کے ساتھ گھر یا باہر ہراسیت کی ممانعت ہوگی۔

خنثیٰ کو ملازمت، ووٹ، جائیداد سمیت ہر حق حاصل ہوگا

بل کے مطابق وراثت میں خنثیٰ افراد کے خلاف امتیاز نہیں کیا جائے گا، میڈیل بورڈ کے فیصلے کے مطابق مرد اور خاتون کے طور پر حصہ دیا جائے گا، خنثیٰ افراد کو تعلیم، صحت، اکھٹا ہونے، عوامی مقامات تک رسائی، جائیداد اور ملازمت کا حق حاصل ہوگا، خنثیٰ افراد کو ووٹ کا حق ہو گا، پولنگ اسٹیشن پر رسائی شناختی کارڈ پر ظاہر کردہ جنس کے مطابق ہوگی۔

بل میں مزید کہا گیا ہے کہ جو خنثیٰ افراد سے بھیک منگوائے اسے چھ ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے، حقوق نہ ملنے پر قومی کمیشن برائے خواتین اور انسانی حقوق کمیشن میں درج کیا جاسکے گا۔ بعدازاں چئیرمین سینیٹ نے بل انسانی حقوق کمیٹی کو ارسال کردیا۔

پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیارات پر عمل کرنے والے ٹاپ 10 ممالک میں شامل

 

سیاسیات- پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیارات پر عمل درآمد کرنے والے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہوگیا جس کے بعد اب پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا مضبوط امکان پیدا ہوگیا۔

17 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک ایف اے ٹی ایف کا اجلاس منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق 21 اکتوبر کو پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان ہے کیوں کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پوری کرچکا ہے۔

فیٹف ٹیم نے اگست کے آخری اور ستمبر کے پہلے ہفتہ تک پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے اقدامات پر فیٹف کی ٹیکنیکل ٹیم مطمئن ہوکر واپس گئی تھی اور ٹیم نے تمام متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹف جائزہ ٹیم کا مقصد قوانین پر عمل درآمد کے لیے پولیٹیکل وِل کو سمجھنا تھا۔ فیٹف اجلاس کے اختتام پر 21 اکتوبر کو پیرس میں پریس کانفرنس ہوگی۔

Sunday, October 2, 2022

تازہ ترین

 

📌معروف ذاکر نوید عاشق بی اے دوران مجلس فائرنگ سے شہید
📌حرم حضرت زینب (س) میں نئی ضریح کی تنصیب کا آغاز
📌سائفر آڈیو لیکس؛ وفاقی کابینہ نے عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی
📌رانا ثنااللہ کےخلاف ایسا معاملہ پکڑا ہے کہ انہیں عمر قید ہوگی، پرویز الہٰی
📌سائفر کی گمشدگی کا ڈرامہ کر کے انہوں نے معاملے کو دوبارہ زندہ کردیا، عمران خان
📌خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس؛ عمران خان کی عبوری ضمانت منظور
📌بجلی بلوں میں ایسے ٹیکسز شامل جن کا کھپت سے تعلق نہیں، نیپرا
📌محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایے بڑھا دیے
📌پاکستان میں ہر سال 4 ہزار بچے غیر واضح جنسی شناخت کیساتھ پیدا ہوتے ہیں: ماہرین
📌عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے: پرویز الٰہی
📌کسان اتحاد کا رانا ثنا پر بات چیت خراب کرنے کا الزام
📌امریکا، آسٹریلیا اور جاپان کا چین کیخلاف ملکر کام کرنیکا عزم
📌چین کی طرف سے تائیوان پر فوری حملے کا کوئی امکان نہیں، امریکا
📌یوکرین کا اہم لاجسٹک مرکز کا قبضہ روس سے واپس لینے کا دعویٰ
📌شکست پر میڈیا کا سامنا کرنے مجھے بھیج دیتے ہیں، قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کا شکوہ
📌عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنے والے خود اغیار کے ایجنٹ نکلے، صاحبزادہ حامد رضا
📌فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ۲۱۰ رنز کا ٹارگٹ دے دیا

اسرائیل کو فلسطینیوں کیخلاف نسل پرستانہ رویے کا ذمہ دار قرار دیا جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

 

سیاسیات- ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپین قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی لیڈرشپ کو فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ رویے کا ذمہ دار قرار دیکر ان سے باز پرس کریں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ مطالبہ پیر کے روز برسلز میں منعقد ہونے والے ای یو اسرائیل ایسوسی ایشن کونسل کے اجلاس کے تناظر میں کیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ اسرائیل کا رویہ فلسطینیوں کے ساتھ انتہائی ظالمانہ اور نسل پرستی پر مبنی ہے اور وہ ان پر نقل و حمل، تعلیم پر پابندی اور ان کے گھروں پر قبضے اور انہیں، انہی کے علاقوں سے بےدخل کرنے جیسے ظالمانہ اقدامات کے ذریعے ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ اس رویے پر اسرائیل کی قیادت کو اس ظلم کا باقاعدہ ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس سے باز پرس کی جانی چاہیے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس اجلاس کے حوالے سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے اس بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ ’مذاکرات میں شریک دونوں فریقین جمہوریت کی مشترکہ اثاث رکھتے ہیں۔‘

ایمنسٹی نے یاد دلایا کہ کچھ زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ کام کرنے انسانی حقوق کی کئی تنظیموں پر مبہم الزامات لگا کر ان پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ یورپین یونین اور اسرائیل کے درمیان 14 سال کے طویل عرصے کے بعد یہ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس میں یورپ کی نمائندگی اس کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور اسرائیلی وفد کی قیادت اس کے وزیر اعظم کریں گے۔

سائفر کی ایک کاپی میرے پاس تھی جو کہیں غائب ہوگئی ہے، عمران خان

 

سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ سائفر کی جو کاپی اُن کے پاس تھی، معلوم نہیں وہ کہاں غائب ہوگئی ہے، گرفتاری کے لیے ہر وقت تیار ہوں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جب آخری بار مجھے اپنی گرفتاری کا علم ہوا تو میں نے اپنا بیگ بنا کر تیاری کرلی تھی، گرفتاری کے لیے میں ہر وقت تیار رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شریفوں اور زرداری کی سیاست مافیاز کی طرز پر ہے، یہ لوگوں کو خرید لیتے ہیں یا ڈرا دھمکا کر قتل بھی کروا دیتے ہیں، انہوں نے مجھے گرفتار کرنے اور جیل میں ڈالنے کی کوشش کرنی ہے، جس کے لیے میں تیار ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے پتہ تھا کہ یہ مجھے نااہل کروانے کی کوشش کریں گے، یہ اس وقت الیکشن کروانا چاہتے ہیں، جب مجھے نا اہل کروا دیں، میں ذہنی طور پر ہر چیز کے لیے تیار ہوں، مگر ڈٹ کر مقابلہ کروں گا اور اپنی قوم کو حقیقی آزادی دلواؤں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم اور بلاول ہر بار کوئی ایسی بات کر دیتے ہیں، جس سے ہمارا فائدہ ہو جاتا ہے، مجھے نہیں انہیں کوچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ "آڈیو لیک" بہت بڑی سکیورٹی بریچ ہے، اعظم خان والی آڈیو لیک شاید اُس کے فون کی ریکارڈنگ ہے، جو بھی باتیں آڈیو لیک میں سائفر کے حوالے سے کیں، وہ سب تو میں جلسوں میں کرچکا ہوں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ سائفر کی ایک کاپی میرے پاس تھی، پتہ نہیں وہ کہاں غائب ہوگئی ہے، اسد مجید کے سائفر کے آخر میں لکھا تھا کہ ہمیں اسے ڈیمارچ کرنا چاہیئے، عام لوگ سائفر کو نہیں سمجھتے، انکی زبان میں انہیں سمجھانے کے لیے لیٹر کا لفظ استعمال کیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی حالیہ اہم ملاقات کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جھوٹ میں بولنا نہیں چاہتا، سچ میں بول نہیں سکتا۔

عمران اب امریکیوں کے ذریعے معافیاں کیوں مانگ رہے ہیں؟ طاہر اشرفی

 

سیاسیات- حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ امریکا نے عمران خان کو اگر نکالا ہے تو اب وہ امریکیوں کے ذریعے کیوں معافیاں مانگ رہے ہیں؟،سینئر صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ نے کہاکہ امریکا میں خان صاحب جس لابی کے ساتھ منسلک ہیں ان کے مفادات اسلام مخالف اور اینٹی اسلامی ریاست ہیں،سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے کہا کہ سازشی تھیوری پر ایک کمیشن بنانا چاہئے کم از کم جو چیز ہے وہ لوگوں کے سامنے صاف ستھرے طریقے سے آجائے گی۔ جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سازش، سازش، سازش جو حقیقت تھی وہ تو آپ کے سامنے آڈیو لیکس کی صورت میں آگئی، لیکن کچھ ایسی شخصیات بھی ہیں جو ان اجلاس میں شریک رہیں اور عمران خان کے خارجہ امور کو ڈیل کرنے میں بھی شریک رہیں،میری معلومات کے مطابق یہ جو لیکس آئی ہیں اس طرح کے اجلاس میں ایک اور شخصیت بھی بیٹھا کرتی تھی ان کا نا م حافظ طاہر اشرفی جو کہ مشرق وسطیٰ کے لئے عمران خان کے معاون خصوصی تھے۔ حافظ طاہر اشرفی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو ابھی اسد عمر کی بات ہم سن رہے ہیں،خان صاحب کے سامنے بہت کم لوگ بولتے ہیں یہی مسئلہ ہے کہ ان کے سامنے پارٹی کے لوگوں میں سے کوئی بھی اس طرح بات نہیں کرتا جیسے کرنی چاہئے،کیوں کہ یہ بحث ہورہی تھی کہ اس خط کو نام کیا دیں ،اس کو خط کہیں ،سائفر کہیں ،کیا کہیں تو میں نے کہا کہ جب وہ لیٹر ہورہا تھاتو اس پر بحث ہورہی تھی کہ یہ لیٹر تو نہیں ہے،کیوں کہ لیٹر تو لکھا جاتا ہے یہ تو ایک کیبل ہے جو کہ دفتر خارجہ میں بھیجی گئی ہے۔ میں آپ کے پروگرام میں عمران خان سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کی ماں تو آپ کو بڑی پیاری ہے بڑی محترم ہے آپ نے اس کے نام پر شوکت خانم بنا دیا۔ کیا ہماری مائیں ہمیں محترم نہیں ہیں آپ کی ماں اگر آپ کو پیاری ہے تو ہماری ماں بھی ہمیں اسی طرح پیاری ہے۔امریکا نے ان کو نکالا ہے تو اب امریکیوں کے ذریعے وہ کیوں معافیاں مانگ رہے ہیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار ، محسن بیگ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مختلف لابیاں کام کرتی ہیں جن کے مفادات بھی ذرا مختلف ہیں، خان صاحب جس لابی کے ساتھ منسلک ہیں ان کے مفادات بڑے مختلف ہیں اسلام مخالف اور اینٹی اسلامی ریاست ہیں، عمران خان کو وہاں سے جو سپورٹ مل رہی تھی اس کو جس طرح چھپائے رکھاان کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ میں طاقت میں آؤں اور وہ آگئے۔ بہت سے لوگوں نے دھوکا کھایا اور ہم نے بھی کھایاآنے کے بعد اسی لابی کے تحت انہوں نے جس طریقے سے پاکستان مخالف اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہماری فوج کے خلاف ہمارے ریاست کے اداروں کو کمزور کرنے کے لئے جو کام کیا، حالا ں کہ یہ منشور میں نہیں تھا اور پی ٹی آئی کے پلان میں نہیں تھا۔موجودہ امریکی حکومت ان کو نہیں ملنا چاہ رہی تھی کیوں ان کو پتہ ہے کہ ان کے پلان کیا ہیں اس لابی کے پلان کیا ہیں جس کے تحت عمران خان کوسپورٹ ہے،نیو کارنزکی ہی ایک لابی ہے جو کہ خان صاحب کو سپورٹ کررہی تھی،جب یہ طاقت میں آگئے تو ان ہی کے لوگ ان کو مشورے دیتے رہے ۔یہ جیسے ہی طاقت میں آئے ان کا بالکل ہی مختلف موقف بنا، ابھی بھی یہ جو کچھ فوج کو کہہ رہے ہیں، فوج کو ختم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ پاکستان کو زیرو کرسکتے ہیں کیوں کہ یہ آخری رکاوٹ ہے معیشت کو تو انہوں نے تباہ کر ہی دیا تھا، یہ چاہ بھی نہیں رہے تھے کہ معیشت ٹھیک ہواور جو قرضے لئے گئے ہیں وہ12.5 فیصد ڈالر ریٹ پر لئے گئے ہیں پاکستان وہ قرضے کبھی ادا ہی نہیں کرسکتا،کسی محکمے کو نہیں چھوڑا جس کے اوپر انہوں نے چڑھائی نہ کی ہو،عمران خان کی حکومت بنانے میں تو بالکل اسٹیبلشمنٹ کا کردار تھاحکومت گرانے کے معاملے میں اسٹیبلشمنٹ نے کچھ نہیں کیا وہ نیوٹرل رہی۔عمران خان نے آڈیو کی تردید نہیں کی تقریباً مان لیا کہ یہ میں ہی ہوں، اس میں کمیشن نہیں بننا چاہئے اس کی کرمنل انوسٹی گیشن ہونی چاہئے اور قانون کے تحت فرد جرم عائد ہونی چاہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار ، انصار عباسی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی حکومت جارہی تھی تو مجھے ان کی حکومت جانے پر اعتراض تھا، میں نے فروری میں کالم لکھا تھا کہ سیاستدان کیوں استعمال ہورہے ہیں ، ان کی حکومت کو ہٹانے کے لئے غیر قانونی ہتھکنڈے جو استعمال ہورہے تھے میں اس کے خلاف تھا۔پاکستان میں یہ حقیقت ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ہمیشہ ہوتی رہی ہے۔یہ سازش والی بات بڑی خطرناک ہوتی ہے آپ کس کو کہہ رہے ہیں اپنی ملک کی فوج کی اعلیٰ قیادت کو کہہ رہے ہیں کہ آپ نے ہینڈلر ز والا رول ادا کیا ہے ۔ آپ میر جعفر ، آپ میر صادق آپ نے غداری کی ہے فوج کے لئے اس سے بڑی گالی نہیں ہوسکتی ۔سائفر بالکل تھا کہ انہوں نے اس طرح کی بات کی تھی ، یہ سازش کیسے بن گئی آپ کہتے ہیں کہ امریکا نے سازش بنائی اور آپ کی اسٹیبلشمنٹ نے عملدرآمد کروائی یہ آپ کے اداروں پر بہت بڑا الزام ہے۔پورے پاکستان کے معیشت دانوں کا موقف تھا کہ دس روپے پیٹرول کرنے سے آپ نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا۔شوکت ترین کی جو آڈیو لیکس آئی کوئی پاکستانی سوچ سکتا ہے کہ سیاست کے لئے آپ اس طرح کی بات کریں صرف اس لئے کہ معیشت بیٹھ جائے، سازشی تھیوری پر ایک کمیشن بنانا چاہئے کم از کم جو چیز ہے وہ لوگوں کے سامنے صاف ستھرے طریقے سے آجائے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن میچ آج ہو گا

 

سیاسیات- پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساتواں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچوں کی سیریز تین، تین سے برابر ہے، آج کے میچ کی فاتح ٹیم ٹرافی اپنے نام کرے گی۔

گزشتہ میچ میں انگلینڈ کے بیٹرز نے پاکستانی بولروں کے چھکے چھڑا دیئے تھے، سالٹ نے صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں دنیا کے نمبر ایک بیٹر محمد رضوان، فاسٹ بولر محمد حسنین اور حارث رؤف کی واپسی ہوگی۔

دوسری جانب انگلش ٹیم میں فاسٹ بولر کرس ووکس اور مارک ووڈ کی واپسی کا امکان ہے۔

سندھ میں سیلاب اور بارشوں کا پانی نہ نکل سکا، بیماریوں سے اموات میں مسلسل اضافہ

 

سیاسیات- سندھ کے کئی علاقوں سے سیلاب اور بارشوں کا پانی اب تک نہیں نکالا جا سکا جس  کے باعث پیدا ہونے والی وبائی بیماریوں سے اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سیلاب اور بارشوں کے پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والے وبائی امراض کا شکار ہوکر ضلع دادو میں مزید 3 سیلاب متاثرین انتقال کرگئے، ضلعے میں ایک ماہ کے دوران اموات کی تعداد 46 ہوگئی۔

دادو میں وبائی امراض نے ٹیکنیکل کالج دادو، میہڑ کے گاؤں دوست چانڈیو میں فلڈ پروٹیکٹیو بند اورگاؤں احمد چانڈیو میں مزید 3 افراد مخلتف بیماریوں سے انتقال کرگئے۔

ملیریا، ڈائریا اور گیسٹرو کے باعث اموات کی تعداد 46 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ضلع بھرمیں 32 دنوں کے دوران مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 401 تک پہنچ گئی۔

سانگھڑ اور مٹیاری میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 جبکہ ضلع جام شورو میں اموات کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے ، قمبر شہداد کوٹ میں 22 اور ٹنڈو الہیار میں 15 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جامشورو ضلع کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ سیلاب متاثرین کی اموات اور بیمارافراد کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں سیلاب، بارش اور بیماریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 44 جبکہ جولائی سے 28 ستمبرتک مختلف امراض میں مبتلا سیلاب متاثرین کی تعداد 98 ہزار 859 تک پہنچ گئی ہے۔

سانگھڑ میں 4 ہزار 6 سو 72 متاثرین وبائی امراض میں مبتلا ہوئے ، اب تک 26 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ مٹیاری میں 5 ہزار متاثرین وبائی امراض میں مبتلا ہیں، گیسٹرو اور ملیریا کے باعث 26 متاثرین انتقال کرگئے ہیں، قمبر میں حالیہ بارش اور سیلاب سے 6 خواتین سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے۔

ٹنڈوالہیار کی 26 یونین کونسلوں میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع میں 26 ہزار 2 سو 37 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، 5 ہزار 2 سو 15 گھر مکمل تباہ ہوئے۔

دوسری جانب دادو میں مین نارہ ویلی ڈرین اور حفاظتی بندوں پر لاکھوں کی تعداد میں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں جبکہ سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے میہڑ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے جوہی برانچ میں کالی موری پر لگائے گئے کٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ربیع کی سیزن ہے، زمینوں سے پانی نہیں نکلا تو گندم کی کاشت نہ ہو سکے گی۔

افغانستان کے دو ضلع طالبان کے کنٹرول سے باہر

 

سیاسیات- باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان کے مشرقی علاقے میں دو اضلاع طالبان کے کنٹرول سے باہر نکل چکے ہیں۔

افغانستان کے عوامی اور میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان کے مندیل شہر کے مشتعل عوام نے گورنرہاوس پر حملہ کرکے طالبان کے کارندوں کو عمارت سے نکال باہر اور اس پر قبضہ کرلیا۔

بعض ذرائع کے مطابق عوام میں طالبان کے ہاتھوں اس شہر کے سابق پولیس کمانڈر بہرام الدین نورستانی کو دی گئی سزائے موت پر برہمی پائی جاتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گورنرہاوس پرعوام کے حملے کے بعد، طالبان کا منصوب گورنر وہاں سے فرار کر گيا ۔ اس کے علاوہ بہرام الدین نورستانی کے حامیوں نے دوآب شہر کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ یہ شہر بھی نورستان صوبے میں واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دوآب شہر کے سرکاری اداروں پر بھی عوامی گروہوں کا مکمل قبضہ ہوگیا ہے۔ دوآب ضلع طالبان کے امربالمعروف اور نہی عن المنکر کی وزارت کے سرپرست، مولوی خالد حنفی کا آبائی علاقہ ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ بات چیت کے ذریعے علاقہ واپس طالبان انتظامیہ کے کنٹرول میں آجائے۔

طالبان حکومت نے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔