Today news

Friday, February 9, 2024

🎙️تازہ ترین🎙️

🔖انتخابات 2024: قومی اسمبلی کے 230 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 94 نشستوں کے ساتھ آگے، ن لیگ 64 اور پی پی 52 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پہ

🔖پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سخت مقابلہ جاری

🔖این اے 15 سے نواز شریف کو شکست، فیصلہ چیلنج کر دیا

🔖رانا ثناء اللہ، سعد رفیق، پرویز الٰہی، قیصرہ الہی، پرویز خٹک سمیت کئی بڑے راہنما شکست سے دوچار

🔖نواز شریف کا سب سے بڑی پارٹی ہونے اور مرکز میں اتحادی حکومت بنانے کا اعلان

🔖این اے 128: عدالت نے الیکشن کمیشن کو عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا

🔖حافظ نعیم الرحمان نے سندھ اسمبلی کی نشست جیت لی

🔖شہباز شریف نے لاہور کے بعد قصور سے بھی قومی اسمبلی کی نشست جیت لی

🔖 کراچی سے مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی کامیاب

🔖آصف زرداری اور فریال تالپور کی فتح، بلاول دو حلقوں میں فاتح، لاہور سے شکست 

🔖مخلوط حکومت کیلئے جوڑ توڑ، شہباز اور ڈار کی آج رات آصف زرداری سے ملاقات کا امکان

🔖خیبرپختونخوا اسمبلی: 83 نشستوں کے ساتھ پی ٹی آئی کی برتری، ن لیگ کی 5 نشستیں

🔖سندھ اسمبلی: پیپلز پارٹی 83، ایم کیو ایم 21 نشستوں پر کامیاب

🔖بلوچستان اسمبلی: مسلم لیگ ن 7، پی پی پی 9 اور آزاد اور جے یو آئی6، 6 نشستوں پر کامیاب

🔖کامیاب آزاد امیدوار 72 گھنٹوں میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کریں گے، اسحاق ڈار

🔖بیرسٹر گوہر آزاد امیدواروں کیساتھ پشتونخوا میپ میں شامل ہوں اور وزیراعظم بن جائیں، محمود اچکزئی

No comments: