Today news

Sunday, October 9, 2022

کامران ٹیسوری گورنر سندھ تعینات

کامران ٹیسوری کو نیا گورنر سندھ تعینات کر دیا گیا ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک، کے تحت دی۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف عمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سے خالی تھا اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

No comments: