Today news

Saturday, September 24, 2022

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کا گندم کوٹہ بحال کر دیا

 

سیاسیات- وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے گندم کا کوٹہ بحال کر دیا۔ وزارت فوڈ سکیورٹی کے مراسلے کے مطابق جی بی کو 160000 میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 78 ہزار میٹرک ٹن گندم جی بی کو پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہے جبکہ مزید 82 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی جس کیلئے صوبائی حکومت سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جی بی کے گندم کوٹے میں واضح کمی کی تھی، وفاق کا مطالبہ تھا کہ جب تک گلگت بلتستان میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جاتا گندم کا پورا کوٹہ فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں گندم کی سبسڈی کی مد میں سالانہ 8 لاکھ روپے فراہم کرتی ہے جس کے نتیجے میں جی بی میں گندم کی فی سو کلو بوری کی قیمت 13 سو روپے ہے۔

No comments: