Today news

Tuesday, September 20, 2022

ایران ایک منصفانہ اور با ضمانت سمجھوتے کے حصول کے لئے سنجیدہ ہے. رئیسی

 

سیاسیات- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران ایک اچھے اور منصفانہ سمجھوتے کے حصول کے لئے سنجیدہ ہے لیکن اس سمجھوتے کی ضمانت ہونی چاہئے کہ امریکا دوبارہ اس معاہدے سے نہ نکل سکے۔ امریکیوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور جب مقابل فریق اپنے وعدے کی پاسداری نہ کرے تو ایسا کوئی بھی سمجھوتہ بے معنی ہوتاہے۔


ایران امریکا پر اعتماد نہیں کرسکتا کیونکہ وہ امریکا کے سلسلے میں بارہا تجربہ کرچکا ہے-

ایٹمی توانائی کا دواسازی، زراعت اور حتی تیل و گیس کے شعبے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ ایران ایٹم بم بنانے میں مغربی دعووں کے بارے میں بارہا جواب دے چکا ہے اور یہ تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔

سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی بزدلانہ طریقے سے شہید کئے جانے کے امریکی اقدامات تھی۔ جنرل سلیمانی کو قتل کرنے کا حکم امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے دیا تھا اور یہ غیرانسانی اور مجرمانہ اقدام تھا۔

ایرانی حکومت امریکی صدر اور حکومت سے ملاقات اور مذاکرات پر یقین نہیں رکھتی۔


No comments: