سیاسیات- پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہرمحمود اشرفی کو متحدہ علما بورڈ پنجاب کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیاگیا۔
طاہر محمود اشرفی کی جگہ صاحبزادہ حامد رضا کو متحدہ علمابورڈپنجاب کا
چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
حامد رضا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
صاحبزادہ حامدرضا خان آج وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے لاہور میں
ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق طاہر اشرفی کو وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی
سے ملاقات کے ایک روز بعد ہی عہدے سے ہٹایا گیا۔
No comments:
Post a Comment