Today news

Monday, September 12, 2022

ایران کیخلاف منصوبہ بندی کیلئے صیہونی وزیراعظم جرمنی روانہ

Monday 12-9-2022

صہیونی عبوری وزیراعظم یائیر لیپڈ نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) پر جرمن حکام کے ساتھ گفتگو کیلئے برلن کا ایک روزہ دورہ شروع کر دیا ہے۔ صیہونی میڈیا وائی نیٹ نیوز کے مطابق غاصب صیہونی وزیراعظم کی جانب سے اس دورے کے دوران جرمن چانسلر اولف شولز کے ساتھ ساتھ صدر فرینک والٹر اسٹینمائر اور وزیرخارجہ اینالینا بائربوک کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے جس میں یائیر لیپڈ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق غاصب صیہونی رژیم کی پریشانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز بھی غاصب صیہونی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ صیہونی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے چیف نے واشنگٹن کے اپنے دورے کے دوران امریکی انٹیلیجنس حکام اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ ملاقات اور ایران کے بارے گفتگو کی ہے۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل ہی عبوری غاصب صیہونی صدر آئزک ہرزگ نے بھی جرمن پارلیمنٹ کے سامنے تقریر کرتے ہوئے ایران پر متعدد بے بنیاد الزامات لگائے اور مطالبہ کیا تھا کہ ایران کے خلاف مزید سخت اور کچل کر رکھ دینے والی پابندیاں عائد کی جائیں۔

No comments: