سیاسیات-
لاہور میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر مختلف علاقوں سے اربعین واک
کا اہتمام کیا گیا۔ عزادروں کی بڑی تعداد مختلف علاقوں سے پیدل چلتی ہوئی کربلا
گامے شاہ پہنچی۔ سب سے طویل سفر رائیونڈ اڈہ پلاٹ سے آنے والوں نے کیا۔ اڈہ پلاٹ
سے روانہ ہونیوالے عزادار خواتین و حضرات اور بچوں نے پہلا پڑاو علی رضا آباد
ڈالا، وہاں سے علی رضا آباد کے عزاداروں کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے جہاں سے
ملتان روڈ سے ہنجروال، منصورہ، سکیم موڑ، یتیم خانہ چوک، بھلہ سٹاپ، سمن آباد
موڑ، چوبرجی، ایم اے او کالج سے ہوتے ہوئے سول سیکرٹریٹ اور وہاں سے کربلا گامے
شاہ پہنچے۔ اسی طرح جعفریہ کالونی اور علامہ اقبال ٹاون سے بھی عزاداروں کی بڑی
تعداد نے واک میں شرکت کی۔ ادھر کاہنہ سے آنے والے عزادار چونگی امر سدھو پہنچے،
جہاں سے پھاٹک، ماڈل ٹاون موڑ، کلمہ چوک، قذافی سٹیڈیم ، مسلم ٹاون، اچھرہ، ایل او
ایس، مزنگ، لٹن روڈ، جین مندر سے انار کلی اور سول سیکرٹریٹ سے کربلا گامے شاہ
پہنچے۔
شادمان قومی مرکز سے عزادر براستہ شادمان مارکیٹ، چائنہ چوک، لارنس
روڈ، گنگا رام ہسپتال، مزنگ روڈ سے فیملی ہسپتال، بابا موج دریا، پرانی انار کلی
سے سول سیکرٹریٹ اور کربلا گامے شاہ پہنچے۔ برکی روڈ سے آنیوالے عزادار الفیصل
ٹاون، رینجرز ہیڈ کوارٹرز، عسکری الیون، دھرم پورہ، گڑھی شاہو سے ہوتے ہوئے لکشمی
چوک، میو ہسپتال، لوہاری گیٹ سے بھاٹی چوک پہنچے۔ اسی طرح دھرم پورہ، مغلپورہ،
باغبانپورہ، امامیہ کالونی، کوٹ عبدالمالک سمیت دیگر علاقوں سے بھی ہزاروں کی
تعداد میں عزادار کربلا گامے شاہ کے مرکزی جلوس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر
عزاداروں کیلئے تمام راستوں میں لنگر اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عزادار
ہاتھوں میں پرچم حضرت عباس علیہ السلام تھامے نوحہ خوانی کرتے اپنے راستوں پر
گامزن رہے۔ پورے شہر کی فضا لبیک یاحسینؑ کے نعروں سے گونجتی رہی۔
Siasiyat Times is the most trusted source of Political News, Government News, Entertainment News, Lifestyle News, Cricket News, News Headlines, Breaking News, And Religious Islamic News for Pakistanis & Overseas Pakistanis.
Today news
-
Friday 02-9-2022 کابل : افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔ افغان میڈی...
-
Friday 26-8-2022 حضرت ایت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی نے حالیہ بارشوں سے پاکستان بهر خصوصا سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی ، جانی اور م...
-
Saturday 03-9-2022 امر یکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک جائزہ ٹیم جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گی جو یہ دیکھے گی کہ کس طرح محکمۂ دفاع (پینٹ...
-
Thursday 01-9-2022 ایران نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے امدادی سامان بھیج دیا۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے م...
-
سیاسیات- وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی منظوری دے دی...
-
Saturday 27-8-2022 بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 241 تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی انتظامی...
-
Saturday 03-9-2022 سیہون شریف : دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہزاروں افراد پھنس گئے، سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، ...
-
سیاسیات- ملتان کے نشتر اسپتال میں لاوارث لاشوں کو چھت پر پھینکنے اور بے حرمتی کرنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پ...
-
سیلاب کی تباہ کاری: پاکستان میں دو لاکھ مکانات تباہ، 903 اموات Thursday 25-8-2022 پاکستان نے بین الاقوامی برداری سے حالیہ مون سون سیز...
-
قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان wednesday 24-8-2022 قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا...
Sunday, September 18, 2022
لاہور میں تاریخی اربعین واک، فضا لبیک یاحسیؑن کے نعروں سے گونجتی رہی
Labels:
پاکستان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment