Tuesday 6-9-2022
حکومت پنجاب نے چہلم کے موقع پر فوج اور رینجرز طلب کر لی اور موبائل
فون جامنگ کی درخواست کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسین علیہ
السلام کے موقع پر امن و امان کے قیام کیلئے فوج اور رینجرز طلب کر لی ہے۔ لاہور
سمیت پنجاب کے 26 اضلاع میں فوج اور رینجرز کو طلب کیا گیا ہے۔ فوج کی طلبی اضلاع
کے ڈی سیز اور ڈی پی اوز کی درخواست پر کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق
چہلم شہدائے کربلا کے جلوس کے راستوں میں موبائل فون سروس بھی جام ہو گی۔ ذرائع کے
مطابق محکمہ داخلہ نے یہ ریکوزیشن وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔

No comments:
Post a Comment